Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 790|Reply: 0

وزن گھٹانے کی ادویات آنکھ کے امراض کا سبب بن سکتی ہیں: تحقیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194409
Post time 2025-11-18 14:12:44 | Show all posts |Read mode
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن گھٹانے والی ادویات کچھ لوگوں میں آنکھ کے امراض کا سبب بن سکتی ہیں جس سے بینائی جا سکتی ہے۔

جاما نامی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں 15 لاکھ کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

مطالعے میں معلوم ہوا کہ ذیا بیطس میں مبتلا افراد جو سیماگلوٹائڈ یا ٹائرزیپیٹائڈ جیسی ادویات کا استعمال کر رہے تھے ان کے آپٹک نرو ڈِس آرڈر میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔

محققین کے مطابق تحقیق نے خاص طور پر ’نان-آرٹیریٹک اینٹیریئر اِسکیمک آپٹک نیورو پیتھی‘ (NAION) نامی نایاب لیکن خطرناک کیفیت کو واضح کیا، جس میں آپٹک نرو میں خون کی گردش اچانک کم یا رک جاتی ہے جو ’آئی-اسٹروک‘ کا سبب بنتی ہے۔ مریضوں کو اس کا ادراک اس وقت ہوتا ہے جب ان کی ایک آنکھ کی بینائی چلی جاتی ہے۔

اس وقت تک طبی دنیا میں کیفیت کا کوئی علاج نہیں ہے۔

ماضی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ 10 ہزار میں سے کسی ایک مریض کے اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

لیکن تازہ ترین تحقیق میں ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد جو سیماگلوٹائڈ یا ٹائرزیپیٹائڈ جیسی ادویات کا استعمال کر رہے تھے میں سے 35 افراد میں NAION پایا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 02:46 GMT+5 , Processed in 0.051114 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list