Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 654|Reply: 0

آریانا گرانڈے سے بدسلوکی کرنے والے شخص کو سزا مل گئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194388
Post time 2025-11-18 22:00:43 | Show all posts |Read mode
سنگاپور میں ’’وِکڈ: فار گُڈ‘‘ فلم پریمیئر کے دوران امریکی پاپ اسٹار آریانا گرانڈے سے بدسلوکی کرنے والے شخص کو 9 دن قید کی سزا سنادی گئی۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچائی تھی۔ اسٹیج پر آکر حملہ کرنے والے شخص نے اعتراف جرم کرلیا تھا۔

مقامی اخبار اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق 26 سالہ جانسن وین کو عدالت نے عوامی خلل پیدا کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔ وین خود کو ’اسٹیج انویڈر‘‘ یعنی مشہور شخصیات کے قریب جانے کے لیے اسٹیج یا رکاوٹیں توڑ کر گھس آنے والا فرد کہتے ہیں۔

وہ اس سے پہلے بھی کئی بار لائیو ایونٹس کی سیکیورٹی توڑ چکے ہیں، جن میں کیٹی پیری، دی ویکینڈ کے کنسرٹس اور ویمنز ورلڈ کپ 2023 کا فائنل شامل ہے۔

جج کرسٹوفر گوہ نے کہا کہ وین ماضی میں ایسے واقعات کے باوجود کسی قانونی کارروائی سے بچتا رہا ہے۔ انہوں نے وین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’شاید تم نے سمجھا کہ یہاں بھی کچھ نہیں ہوگا، لیکن مسٹر وین… آپ غلط ہیں۔ ہر عمل کی ایک قیمت ہوتی ہے۔‘‘

جج نے مزید کہا کہ وین کا یہ قدم پہلے سے سوچا سمجھا لگتا ہے اور وہ صرف توجہ حاصل کرنا چاہتا ہے، دوسروں کی حفاظت کا اسے خیال نہیں۔

یاد رہے کہ 13 نومبر کو سنگاپور میں فلم کی ریڈ کارپٹ تقریب جاری تھی جب وین اچانک سیکیورٹی کا حصار توڑ کر اندر گھس گیا۔  ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وین تیزی سے آگے بڑھ کر آریانا کو زور سے پکڑ لیتا ہے۔ ساتھی اداکارہ سنیتھیا ایریوو نے فوراً آگے بڑھ کر وین کو دھکا دیا اور گرانڈے کو چیک کیا۔

سیکیورٹی نے وین کو فوراً وہاں سے نکال دیا تھا، لیکن حیرت انگیز طور پر وہ کچھ دیر بعد دوبارہ سیکیورٹی کی خلاف ورزی کی کوشش کرتا نظر آیا، جس پر اسے پکڑ لیا گیا۔

14 نومبر کو وین کو باقاعدہ گرفتار کیا گیا اور وہ اسی دن سے حراست میں ہے۔ پراسیکیوٹرز نے اسے ’’سیریل انٹروڈر‘‘ قرار دیا اور ایک ہفتے کی سزائے قید کا مطالبہ کیا۔

عدالت میں جج نے جب وین سے پوچھا کہ کیا وہ کچھ کہنا چاہتا ہے تو اس نے جواب دیا ’’میں دوبارہ ایسا نہیں کروں گا، یور آنر.‘‘ جس پر جج نے پوچھا کہ کہیں یہ صرف رسمی بات تو نہیں؟ وین نے یقین دہانی کرائی کہ ’’نہیں، میں واقعی رک جاؤں گا۔‘‘
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 00:24 GMT+5 , Processed in 0.065436 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list