Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 510|Reply: 0

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194388
Post time 2025-11-19 04:30:31 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کو وائٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میری حکومت میں امریکا ترقی کی بلندیوں پر جا رہا ہے، میرے آنے کے بعد امریکا میں سرمایہ کاری میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا کہا ہے، امریکا میں سعودی سرمایہ کاری اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

اس موقع پر محمد بن سلمان نے کہا کہ عالمی امن میں صدر ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے، امریکا میں سعودی سرمایہ کاری ایک کھرب ڈالر تک بڑھائیں گے۔

ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ٹرمپ سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی ولی عہد کچھ نہیں جانتے تھے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد انسانی حقوق کے معاملے میں حیرت انگیز ہیں، سعودی عرب کو ایڈوانس چپس کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ میرا خاندانی کاروبار سے کوئی لینا دینا نہیں، شام میں شاندار پیشرفت ہوئی ہے، سعودی ولی عہد نے شام پر سے پابندیاں ہٹانے کا کہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکا میں بدترین مہنگائی ہوئی ہے۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ صحافی خاشقجی کے قتل کی خبر بہت افسوسناک تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 00:25 GMT+5 , Processed in 0.053027 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list