Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 184|Reply: 0

ماہرہ خان کی صبا قمر سے خاموش دشمنی پر لب کشائی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194388
Post time 2025-11-19 17:30:13 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے ساتھی اداکارہ صبا قمر سے مبینہ خاموش رقابت پر لب کشائی کر دی۔

حال ہی میں اداکارہ اپنی آنے والی فلم ’نیلوفر‘ کی تشہیر کے لیے ساتھی اداکار فواد خان کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔، جہاں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی اور شرکا کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

دوران شو اداکارہ سے ایک شرکا نے سوال پوچھا کہ آپ کی اور صبا قمر کی ہمیشہ خاموش دشمنی میڈیا و پرستاروں کی جانب سے ظاہر کی گئی ہے، اس میں کتنی حقیقت ہے؟








شرکا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے باصلاحیت اداکارہ نے کہا کہ بالکل بھی نہیں، مجھ سے یہ سوال کئی مرتبہ کیا گیا ہے، اور میرا ہمیشہ جواب یہی رہا ہے کہ میری طرف سے ایسا بالکل بھی نہیں ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

انہوں نے صبا قمر کے بارے میں کہا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ دنیا بھر کا مسئلہ ہے کہ جب لوگ 2 مضبوط اور کامیاب خواتین کو ایک ساتھ دیکھتے ہیں تو وہ اکثر انہیں ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے درمیان جان بوجھ کر مقابلہ یا دشمنی کا تاثر پیدا کیا جاتا ہے، بجائے اس کے کہ انہیں ایک ساتھ کام کرتے دیکھیں اور اس سے سوائے ان خواتین کے باقی سب کو فائدہ ہوتا ہے۔  

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک میں نے صبا کے ساتھ کام نہیں کیا، مگر اگر کبھی موقع ملا تو میں صبا کے ساتھ کام کرنا پسند کرؤں گی۔ اگر ہم دونوں کسی پروجیکٹ میں ساتھ ہوں تو ممکنہ طور پر وہ ایک بہت بہترین پروجیکٹ بن کے سامنے آسکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 00:23 GMT+5 , Processed in 0.051197 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list