Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 481|Reply: 0

سعودی شہزادے کیلئے ٹرمپ کا عشائیہ، ایلون مسک کی شرکت توجہ کا مرکز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194388
Post time 2025-11-19 20:45:34 | Show all posts |Read mode
  کولاج فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہائی پروفائل دورے کے دوران عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں دنیا کی ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی شرکت نے عالمی سطح پر غیر معمولی توجہ حاصل کر لی ہے۔  

سوشل میڈیا پر ایلون مسک اور ولی عہد شہزادہ کی ملاقات جہاں موضوعِ بحث بنی ہوئی وہیں ایلون اور ٹرمپ کی یہ ملاقات اس سال کے اوائل میں پیدا ہونے والے شدید تناؤ کے بعد دوسری مشترکہ عوامی ملاقات تھی جسے تعلقات میں ممکنہ بہتری کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

آخری بار ایلون اور ٹرمپ ستمبر میں ایک تعزیتی اجتماع میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

ایلون مسک گزشتہ برس ٹرمپ کی انتخابی مہم کی مالی اور سیاسی حمایت کرتے رہے ہیں اور اس سال کے آغاز میں اِنہیں حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے محکمے (DOGE) کی قیادت بھی سونپی گئی۔

ٹرمپ کے وسیع ٹیکس اور اخراجاتی پیکج پر مسک کے کھلے اعتراضات کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

سیاسی اختلافات اور مسک کے بیانات نے ٹیسلا کی ساکھ، فروخت اور اسٹاک قیمت پر منفی اثر ڈالا تھا جس کے باعث دونوں شخصیات نے ایک طویل عرصے تک ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کیے رکھا۔  

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنر میں پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ بھی موجود تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 00:23 GMT+5 , Processed in 0.052510 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list