Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 902|Reply: 0

1ہزار لیپ ٹاپ بیٹریوں سے گھر کو بجلی فراہم کرنے کا حیرت انگیز کارنامہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-19 23:21:06 | Show all posts |Read mode
  —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایک ہنر مند فرانسیسی شہری نے سولر پینلز اور 1 ہزار سے زائد استعمال شدہ لیپ ٹاپ بیٹریوں پر مشتمل ایک منفرد نظام کے ذریعے 8 سال تک اپنے پورے گھر کو بجلی فراہم کرنے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دے ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ 2016ء میں انٹرنیٹ فورم پر پوسٹ کیے گئے آئیڈیا سے شروع ہوا تھا جس میں گلوبکس نامی شخص نے برسوں تک پرانی لیپ ٹاپ بیٹریاں جمع کیں اور انہیں سولر پینلز کے ساتھ جوڑ کر بجلی کی مکمل خود کفالت حاصل کر لی تھی، جسے بیٹریوں کی ری سائیکلنگ کے حوالے سے یادگار کامیابی کے طور پر خوب پزیرائی ملی تھی۔

گلوبکس نے نومبر 2016ء میں لکھا تھا کہ میں پہلے ہی اپنی ضرورت کی بجلی کا کچھ حصہ خود پیدا کرتا ہوں، میری چھت پر 1.4 کلو واٹ کے سولر پینل، ایک پرانی 24 وولٹ 460 اے ایچ فورک لفٹ بیٹری، ایک چارج کنٹرولر، ایک 24V سے 12V وولٹیج کم کرنے والا آلہ اور ایک 3 KVA انورٹر لگا ہوا ہے، میں نے چند ماہ قبل لیپ ٹاپ بیٹریاں جمع کرنا شروع کی تھیں اور اس وقت میرے پاس تقریباً 650 بیٹریاں ہیں۔






تاہم یہ تو اس پُرعزم شخص کے لیے محض شروعات تھیں، وقت کے ساتھ انہوں نے 1 ہزار سے زائد سیکنڈ ہینڈ لیپ ٹاپ بیٹریاں جمع کر لیں، جنہیں انہوں نے اپنے گھر سے 50 میٹر کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹے سے گودام میں نصب کر دیا۔

ابتداء میں مختلف حالت کی بیٹریوں کی وجہ سے ڈسچارج ریٹ برابر نہیں تھا، جس پر انہوں نے تمام بیٹریوں کو کھول کر انہیں خود ساختہ ریکس میں ترتیب دینا شروع کیا۔

رپورٹ کے مطابق گلوبکس کا یہ ذہین سیٹ اپ گزشتہ 8 سال سے مسلسل کام کر رہا ہے اور اس دوران ایک بھی بیٹری سیل فیل نہیں ہوا۔

گزشتہ برسوں کے دوران گلوبکس کی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت کئی سولر پینل شامل کرنے کے بعد 7 کلو واٹ آور سے بڑھ کر 56 کلو واٹ آور ہو گئی ہے، لیکن یہ ان کا اسٹوریج سسٹم ہے جس سے بہت سے افراد متاثر ہوئے ہیں، یہ نظام انتہائی مؤثر ہے اور الیکٹرانک فضلے کو محدود کرنے کی ایک بہترین مثال بھی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:35 GMT+5 , Processed in 0.052449 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list