Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 917|Reply: 0

ارباز اور شوریٰ خان نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک دکھا دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-20 00:39:13 | Show all posts |Read mode
  

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ شوریٰ خان نے پرستاروں کو اپنی نومولود بیٹی سپارہ کی پہلی جھلک دکھا دی۔ سوشل میڈیا پر ارباز خان کے پرستاروں نے اپنی دلی مسرت اور خوشی کا اظہار کیا۔

واضح ہے کہ ارباز اور شوریٰ خان کے ہاں 5 اکتوبر کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی، اب ڈیڑھ ماہ بعد بیٹی کی تصاویر شیئر کیں۔  

ان میں سے ایک تصویر میں ارباز اور شوریٰ محبت سے سپارہ کے ننھے سے پاؤں تھامے ہوئے ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں بچی اپنے والد کے انگوٹھے کو پکڑے نظر آ رہی ہے۔ تصاویر کے ساتھ کیپش تحریر ہے:

’’ننھے سے ہاتھ اور پاؤں، لیکن یہ ہمارے دل کا سب سے بڑا حصہ ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیے

  • ارباز اور شورا نے بیٹی کا نام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا  
  • شوریٰ خان اور ارباز خان کے قد اور عمر میں کتنا فرق ہے؟  
  • ارباز خان اپنی شادی میں بیٹے کیلئے ویڈیو گرافر بن گئے  




ان تصاویر کے سامنے آتے ہی پرستاروں اور فلم انڈسٹری کے ساتھیوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات آنے شروع ہوگئے۔  

اداکارہ گوہر خان نے کمنٹ کیا: اللّٰہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں اور سلامتی نازل فرمائے۔  

مہیپ کپور نے ڈھیر سارے ریڈ ہارٹ شیئر کیے۔ اسی طرح پرستاروں اور دوستوں نے بھی کمنٹ کیے۔  

  View this post on Instagram

A post shared by sshura Khan (@sshurakhan)







یاد رہے کہ ارباز اور شوریٰ خان نے دسمبر 2023 کے اواخر میں شادی کی تھی اور گزشتہ ماہ کے اوائل میں انکے ہاں بیٹی پیدا ہوئی۔ ارباز خان سپارہ کے علاوہ اپنی سابقہ بیوی ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ ایک نوجوان بیٹے کے باپ بھی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:42 GMT+5 , Processed in 2.430743 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list