Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 890|Reply: 0

امریکی و سعودی کمپنیوں میں 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-20 04:33:05 | Show all posts |Read mode
  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔

امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں کہا امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان ایک مضبوط اور جرأت مند انسان ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے لیے پُرعزم ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور میں نے اتحاد کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • سعودی شہزادے کیلئے ٹرمپ کا عشائیہ، ایلون مسک کی شرکت توجہ کا مرکز  
  • ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا  




ان کا کہنا ہے کہ آج درجنوں کمپنیوں کے ساتھ 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہو رہے ہیں، امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان بہترین شراکت داری ہے، سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔  

واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:36 GMT+5 , Processed in 0.051030 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list