Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 342|Reply: 0

’میں 250 سال تک زندہ رہوں گا‘: شاہ رخ خان کا اپنی شہرت پر دلچسپ تبصرہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-20 18:12:25 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا اپنی شہرت پر ایک دلچسپ تبصرہ دوبارہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہے جس میں اداکار کو اپنی دیرپا شہرت کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں فرح خان نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ آپ سے ماضی میں ایک بار یہ سوال پوچھا گیا تھا ’کیا آپ کی شہرت کبھی ختم ہوگی؟‘ جس کا آپ نے بہت اعتماد کے ساتھ جواب دیا ’میں اگلے 100 سال تک اسٹار رہوں گا‘ تو اب مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ جو کہتے وہ سچ ہو جاتا ہے، آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟   
شاہ رخ خان نے 60ویں سالگرہ پر مداحوں سے معافی مانگ لی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے روایتی انداز میں ملاقات نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔    

اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ہر خواہش ایک معصوم بچے کی طرح کرتا ہوں حالانکہ میں جانتا ہوں کہ میں اب 60 سال کا ہوں لیکن جیسا کہ فلم ’اوم شانتی اوم ‘ کا ایک مشہور ڈائیلاگ ہے کہ اگر پورے دل سے کچھ مانگو تو پوری کائنات تم کو اس سے ملانے میں لگ جاتی ہے تو میں اب بھی بالکل ایک بچے کی طرح اس بات پر یقین رکھتا ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھ سے ابھی کوئی یہ پوچھے کہ میں کتنے سال زندہ رہوں گا؟ تو میرا جواب ہوگا کہ میں 200 یا 250 سال زندہ رہوں گا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے ہمیںشہ سے اس بات پر یقین ہے کہ بہت صاف گوئی، سچائی اور محبت سے کچھ بھی مانگا جائے وہ انسان کو ضرور ملتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:36 GMT+5 , Processed in 0.049614 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list