Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 425|Reply: 0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاتون صحافی کیساتھ توہین آمیز سلوک کی وائرل ویڈیو پر متعدد حلقوں کی تنقید

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-20 18:12:28 | Show all posts |Read mode
  اسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر خواتین صحافیوں کے ساتھ اپنے ناروا سلوک کے باعث تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔  

حال ہی میں ایئر فورس ون پر صحافیوں کے ساتھ کی گئی ایک مختصر گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے جریدے ’بلومبرگ‘ کی سینئر رپورٹر کیتھرین لوسی کے سوال کو کاٹتے ہوئے اِنہیں توہین آمیز لقب سے پکارا اور خاموش رہنے کی تلقین کی جس کے بعد یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون صحافی لوسی نے جیفری ایپسٹین فائلز سے متعلق ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز میں ہونے والی ووٹنگ کے بارے میں سوال شروع کیا۔  

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون صحافی ابھی اپنا سوال مکمل بھی نہ کر پائی تھیں کہ ٹرمپ نے انگلی اٹھا کر انہیں خاموش رہنے کا کہا اور توہین آمیز لفظ استعمال کیا تاہم لوسی نے اس موقع پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔

اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں صحافیوں اور مبصرین نے ٹرمپ کے رویّے کو غیر مناسب اور تضحیک آمیز قرار دیا۔

بلومبرگ نے اپنی خاتون رپورٹر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اِن کے نمائندے عوامی مفاد کے لیے اہم سوالات پوچھتے رہیں گے اور پیشہ ورانہ رپورٹنگ جاری رکھی جائے گی۔   
ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیے

امریکی صدر ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے۔   

اسی دوران ایک اور واقعے میں ٹرمپ نے ABC نیوز کی رپورٹر میری بروس سے بھی سخت لہجے میں بات کی اور اِنہیں ’بہت خراب رپورٹر‘ کہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپسٹین فائلز سے متعلق سوالات کو ’دشمن کے لیے ہمدردانہ‘ رویہ قرار دیتے ہوئے مسترد اور مزید سوالات لینے سے انکار کر دیا۔

تاہم مختلف صحافیوں اور عوامی شخصیات نے ٹرمپ کے اس رویے کو خاتون رپورٹرز کی تذلیل اور صحافتی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کے اِن الفاظ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹر نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا تھا۔  

وائٹ ہاؤس کے بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی سخت سوال کرے گا تو جواب میں سخت لہجہ برداشت بھی کرنا ہوگا۔

مبصرین کے مطابق یہ واقعات ٹرمپ کے اُن گزشتہ رویّوں کی کڑی ہے جن میں وہ خواتین رپورٹرز کے سوالات کو کم تر سمجھ کر مسترد کرتے رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:32 GMT+5 , Processed in 0.053365 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list