Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 981|Reply: 0

اسٹرابیری کے روزانہ استعمال سے جسم پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194359
Post time 2025-11-20 18:45:05 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

اسٹرابیری ناصرف اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے مقبول ہے بلکہ غذائیت اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے باعث متعدد صحت بخش فوائد بھی فراہم کرتی ہے۔

2019 میں شائع ہونے والی Nutrients جرنل کی ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابیری تازہ اور فریز دونوں صورتوں میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی بیریز میں شامل ہے۔

ایٹنگ ویل (Eating Well) ویب سائٹ کی ایک رپورٹ میں اسٹرابیری کے فوائد، روزانہ استعمال سے جسم پر اثرات اور ممکنہ خطرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

سوزش میں کمی

اسٹرابیری میں موجود وافر اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی قدرتی طور پر سوزش میں کمی لاتے ہیں۔

2021 میں Antioxidants جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کا مستقل استعمال دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور دیگر سوزش سے جڑی بیماریوں میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہر غذائیت برٹنی لوبک کے مطابق اسٹرابیری میں وٹامن سی، فلیونوئڈز اور فینولک ایسڈ جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو جسم کے اینٹی آکسیڈنٹ لیول کو بڑھاتے ہیں۔

دل کی بیماریوں سے تحفظ

اسٹرابیری میں موجود اینٹھوسائننز اور دیگر دل کے لیے فائدہ مند مرکبات خون کے دباؤ اور کولیسٹرول کو بہتر کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ڈاکٹر لوبک کا کہنا ہے کہ اسٹرابیری کا استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتا ہے، کیونکہ اس سے بلڈ لپڈز اور سسٹولک بلڈ پریشر کم ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

دماغی صحت میں بہتری

2022 میں Scientific Reports میں شائع ایک ریویو نے ثابت کیا کہ اسٹرابیری میں موجود پولی فینولز دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے، یادداشت کو محفوظ رکھنے اور بڑھتی عمر میں ذہنی صلاحیتوں کو سہارا دینے میں معاون ہیں۔

ہاضمے کی بہتری

اسٹرابیری میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو ہاضمہ بہتر کرتی ہے، قبض کو روکتی ہے اور آنتوں میں مفید بیکٹیریا کی نشوونما میں مدد دیتی ہے، اس سے متعلق شواہد 2020 میں Nutrients میں شائع تحقیق میں سامنے آئے۔

بلڈ شوگر کنٹرول میں مددگار

مختلف مطالعات میں ثابت ہوا ہے کہ اسٹرابیری انسولین ریزسٹنس کو بہتر کرتی ہے اور کھانے کے بعد انسولین رسپانس کو کم کرتی ہے، اس میں موجود فائبر شوگر کے جذب کو سست کر دیتا ہے، جس سے بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوتا۔

ماہرین کے مطابق اسٹرابیری کا گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، اس لیے یہ خون میں شوگر کی سطح کو تیزی سے نہیں بڑھاتی۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:54 GMT+5 , Processed in 0.066530 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list