Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 750|Reply: 0

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد 900 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-20 19:30:43 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: سوشل میڈیا

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں ماؤنٹ سیمیرو پھٹنے کے بعد حکام نے 900 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا ہے اور 170 کوہ پیماؤں کو بھی بحفاظت واپس لانے کے لیے سہولت فراہم کی گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جاوا جزیرے پر سیمیرو کے 10 بار پھٹنے کے بعد الرٹ کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھا گیا تھا۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ کا بڑے پیمانے پر اخراج ہوا۔

حکام کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد مقامی لوگوں کو ریسکیو کرکے عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

آتش فشاں سے تقریباً 6.4 کلومیٹر دور ایک جھیل کے کنارے کوہ پیما کیمپنگ ایریا میں رات گزار رہے تھے، آتش فشاں کے دھماکے سے تمام کوہ پیما پھنس گئے تھے جنہیں محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے مدد فراہم کی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق 3 ہزار 676 میٹر اونچا ماؤنٹ سیمیرو انڈونیشیا میں تقریباً 130 فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے جو کہ ’پیسیفک رنگ آف فائر‘ کو گھیرے ہوئے ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:31 GMT+5 , Processed in 0.049022 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list