Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 250|Reply: 0

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر امریکی کانگریس نے مہر لگا دی: شہباز شریف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-20 20:09:09 | Show all posts |Read mode
  ’جیو نیوز‘ گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر امریکی کانگریس نے مہر لگا دی ہے۔

باغ آزاد کشمیر میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں، وہ ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ 7 نئے جہاز گرائے گئے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری ایئر فورس اور بری فوج نے 4 روز میں بھارت کی فوج کو گھٹنے کے بل گرایا۔   
پاک بھارت جنگ، چینی ہتھیاروں کیساتھ پاکستان کی کارکردگی نمایاں رہی، امریکی کانگریس کی رپورٹ

پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، جس میں چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا، امریکی کانگریس رپورٹ   

وزیراعظم نے کہا کہ آج دانش اسکول باغ کا سنگ بنیاد رکھ کر خوشی ہو رہی تھی، یہ سفر پنجاب سے شروع کیا تھا، آج پورے پاکستان میں یہ دانش گاہیں پھیل رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے قبل بھمبر میں دانش اسکول کا سفر شروع کیا، اب باغ میں بھی دانش اسکول کا افتتاح 23 مارچ 2026 کو کریں گے، یہ وہ دانش گاہیں ہیں جن کا مقابلہ پاکستان میں کسی بھی تعلیم گاہ سے کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دانش گاہوں نے بند راستے کھول دیے ہیں، آپ کے بچے یہاں میرٹ پر تعلیم مفت حاصل کریں گے، بچوں کی تعلیم، رہائش گاہ اور یونیفارم سب مفت ہو گا، کوشش ہوگی آپ کے ہی اساتذہ کو یہاں نوکریاں ملیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دانش اسکول کا خواب جو ہم نے دیکھا تھا، آزاد کشمیر میں اس کی تکمیل کا وقت آگیا ہے، آج 15 سال بعد ہزاروں دانش اسکول کے بچے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، یہ بچے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:31 GMT+5 , Processed in 0.053181 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list