Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 859|Reply: 0

جذباتی دھوکا زیادہ تکلیف دہ، جسمانی بے وفائی بھی ناقابلِ قبول ہے: سنیتا آہوجا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-21 02:38:59 | Show all posts |Read mode
  بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا—فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے جذباتی و جسمانی دھوکے کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی، انہوں نے ازدواجی رشتے میں اعتماد، و فاداری اور دھوکے کے موضوع پر کھل کر بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند ماہ قبل گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سنیتا نے اس معاملے پر لب کشائی کی ہے۔

انہوں نے جذباتی بے وفائی کو سب سے زیادہ تکلیف دہ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی گووندا کے ساتھ اپنی 38 سال کی شادی، طلاق کی افواہوں اور ایک فلمی ہیرو کی بیوی ہونے کے حوالے سے خود پر محسوس ہونے والے دباؤ پر روشنی ڈالی ہے۔   
سنیتا آہوجا اپنے تبصروں پر گووندا کے معافی مانگنے پر ناراض

بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے چند روز قبل خاندانی پنڈت مکیش شکلا کے خلاف دیے گئے اپنے بیان پر شوہر کے عوام کے سامنے معافی مانگنے پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔   

انٹرویو میں سنیتا سے پوچھا گیا کہ وہ جذباتی یا جسمانی میں سے کس قسم کی بے وفائی یا دھوکے کو سب سے زیادہ تکلیف دہ سمجھتی ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی سے دل سے محبت کرتے ہیں اور پھر اسے دھوکا دیتے ہیں، یہ غلط ہے، میں بہت جذباتی ہوں، میں گووندا سے اپنے آخری سانس تک محبت کرتی ہوں، اگر مجھے میرے بچے یا شوہر بھی جذباتی دھوکا دیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے، کبھی کسی کو جذباتی دھوکا مت دیں، یہ بہت غلط ہے۔

جسمانی بےوفائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جسمانی بے وفائی و دھوکا بھی نہیں کرنا چاہیے، آخر ان چیزوں کی ضرورت ہی کیا ہے؟ ہمارے ماں باپ نے ہمیں ایسی تربیت نہیں دی، آج کل کے رشتوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ غلط ہے، یہ واقعی سیاہ دور ہے۔

سنیتا نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گووندا ایک فلمی ہیرو ہیں، ہیرو ہیروئنز کے ساتھ ہم سے زیادہ وقت گزارتے ہیں، وہ 40 دن کی شوٹنگ پر نکل جاتے تھے اور میں گھر پر ہوتی تھی، ہیرو کی بیوی بننے کے لیے دل پتھر کا ہونا چاہیے، 38 سال بعد مجھے یہ بات سمجھ آئی، جوانی میں محبت اتنی زیادہ تھی کہ کچھ اور دکھائی نہیں دیتا تھا۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ شروع میں دونوں نے غلطیاں کیں اور کہا کہ جوانی میں غلطیاں ہو جاتی ہیں، میں نے بھی کیں اور گووندا نے بھی، مگر عمر بڑھنے اور بچوں کے بعد خود پر قابو رکھنا چاہیے، گھر، بیوی، بچے سب کچھ ہے تو پھر غلطی کی کیا ضرورت ہے؟   
گووندا اسپتال سے ڈسچارج، مسکراتے ہوئے باہر آئے

معروف بالی ووڈ اداکار گووندا کو اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم اب وہ صحت یاب ہو کر گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔   

یاد رہے کہ حال ہی میں گووندا کو زیادہ کام اور تھکن کے باعث چکر آنے پر اسپتال لے جایا گیا تھا، اب وہ گھر پر ہیں اور آرام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تازہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب ٹوئِنکل کھنہ اور کاجول نے اپنے ٹاک شو میں یہی سوال کرن جوہر اور جھانوی کپور سے کیا تھا۔

جھانوی نے واضح کہا تھا کہ دونوں قسم کے دھوکے ناقابلِ قبول ہیں، جبکہ دونوں میزبانوں کے ہلکے پھلکے جملوں کو سوشل میڈیا صارفین نے بے وفائی کے نارمل ہونے کی طرف اشارہ قرار دیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:36 GMT+5 , Processed in 0.051225 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list