Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 353|Reply: 0

کیرتی سریش اے آئی سے بنی جعلی تصاویر پر پریشان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-21 03:57:05 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت کی نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیرتی سریش نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ حالیہ دنوں میں ان کی متعدد اے آئی سے بنی ہوئی اور مارفڈ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں، جنہیں دیکھ کر وہ بے حد پریشان ہو گئیں۔  

چنئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اس مسئلے پر کھل کر بات کی اور ڈیجیٹل دنیا میں فوری حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں کیرتی نے بتایا کہ وہ اکثر ایسی تصاویر دیکھتی ہیں جن میں ان کا چہرہ نامناسب یا مشکوک لباس پر لگایا گیا ہوتا ہے۔ انہیں سب سے زیادہ اس بات نے پریشان کیا کہ یہ تصاویر اتنی حقیقی دکھائی دیتی ہیں کہ بسا اوقات وہ خود بھی لمحہ بھر کے لیے دھوکہ کھا جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ یہ ایک نعمت بھی ہے اور عذاب بھی۔ یہ ٹیکنالوجی لوگوں کی مدد کیلئے بنائی گئی تھی، لیکن اب ہم اس پر اپنا کنٹرول کھو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

  • سمجھتی تھی میرا خاندان شوہر کو بطور داماد قبول نہیں کریگا، کیرتی سریش  
  • بھارتی اداکارہ کیرتی سریش کی دیرینہ دوست سے شادی  
  • کیرتی سریش نے انٹونی تھاٹل کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کردی  




کیرتی نے ایک تازہ مثال بھی شیئر کی جس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا، ان کی فلم کے پوجا ایونٹ کی ایک تصویر کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جسم پر پہنا اصل لباس بدل دیا گیا اور پوسچر بھی تبدیل کر دیا گیا تھا۔ جب میں نے تصویر دیکھی تو لمحہ بھر کو سوچا کہ کیا میں نے واقعی اس طرح پوز دیا تھا؟ بعد میں احساس ہوا کہ ایسا نہیں تھا۔

کیرتی نے حکومت اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز سے درخواست کی کہ ڈیجیٹل مواد کے تحفظ اور جعلی تصاویر کے خلاف قوانین اور نگرانی کا نظام مزید سخت کیا جائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:32 GMT+5 , Processed in 0.049529 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list