Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 317|Reply: 0

ہاردک پانڈیا اور ماہیکا شرما نے خفیہ منگنی کرلی؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-21 17:36:11 | Show all posts |Read mode
  تصاویر:بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ماڈل ماہیکا شرما کی تازہ تصاویر کے بعد انٹرنیٹ پر خفیہ منگنی کی افواہوں نے زور پکڑلیا۔

32 سالہ ہاردک پانڈیا نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد خوبصورت تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں ماہیکا شرما کے ہاتھ میں موجود چمکتی ہوئی ڈائمنڈ کی انگوٹھی فوراً مداحوں کی نظر میں آ گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی خفیہ منگنی کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

شیئر کردہ پوسٹ میں ایک مختصر ویڈیو بھی شامل تھی جس میں دونوں گھر میں مذہبی رسومات ادا کرتے نظر آئے، روایتی ملبوسات میں یہ جوڑی خوشگوار اور پُروقار دکھائی دے رہی تھی، تاہم سب کی توجہ ایک بار پھر ماہیکا کے ہاتھ میں موجود وہی انگوٹھی کھینچ رہی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ دونوں اپنی خفیہ منگنی کے بعد پوجا کر رہے ہیں۔   
ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی علیحدگی کے بعد چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

نتاشا کیلئے ہاردک پانڈیا کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا تھا کیونکہ وہ ان کے ساتھ اس رفتار سے نہیں چل پارہی تھیں اسی لیے انہوں نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔   

یاد رہے ہاردک پانڈیا کی سابقہ شادی اداکارہ نتاشا اسٹانکویچ سے ہوئی تھی۔ دونوں نے 2020 میں شادی کی تھی، تاہم گزشتہ سال انہوں نے علیحدگی کا اعلان کیا اور اسے اپنے لیے بہترین فیصلہ قرار دیا۔

دونوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وہ اپنے بیٹے اگستیہ کی مشترکہ پرورش کو ترجیح دیتے رہیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:32 GMT+5 , Processed in 0.050905 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list