Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 406|Reply: 0

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کر دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-21 17:36:14 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کردیا۔

جسٹس امین الدین نے اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی اولین ترجیح ہے، اس عدالت کو ایک نہایت اہم اور نازک فریضہ سونپا گیا ہے، اس عدالت کا کردار صرف قضائی نہیں، بلکہ ایک مقدس امانت ہے، آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت سے کی جائے گی۔

جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے، یہ قانون کی حکمرانی سے ہماری اجتماعی وابستگی کی تجدید ہے، یہ آئین پاکستان کے دیرپا وعدے سے ہماری اجتماعی وابستگی کی بھی تجدید ہے۔   
جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت مقرر

صدرِ مملکت آصف زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ہے۔   

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سامنے آنے والا ہر معاملہ آئین کی بالادستی، انصاف کے اصولوں اور عدالتی وقار کے ساتھ غیر معمولی احتیاط اور منصفانہ انداز میں نمٹایا جائے گا۔

آئینی عدالت کے قیام کے بعد جاری کیے گئے اپنے پہلے پیغام میں چیف جسٹس امین الدین خان نے یہ وہ مقدس امانت ہے جو شہریوں کی زندگیوں، آزادیوں، امنگوں پر اثر انداز ہوتی ہے، ہمارے سامنے آنے والا ہر معاملہ آئین کی بالادستی، انصاف کے اصولوں اور عدالتی وقار کے ساتھ غیر معمولی احتیاط اور منصفانہ انداز میں نمٹایا جائے گا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی عدالتی روایت تشکیل دینے کی خواہش رکھتے ہیں جو مدَلل فیصلوں، ادارہ جاتی وقار اور عوامی اعتماد پر مبنی ہو، دلی خواہش ہے کہ وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں آئینی بالادستی کی محافظ اور آنے والی نسلوں کے لیے عدل و انصاف کی ایک مضبوط علامت بن کر قائم رہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:40 GMT+5 , Processed in 0.050649 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list