Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 351|Reply: 0

وفاقی آئینی عدالت نے ریلوے اراضی پر تجاوزات اور قبضہ کی رپورٹ طلب کرلی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-21 17:36:14 | Show all posts |Read mode
  --فائل فوٹو

وفاقی آئینی عدالت نے پاکستان ریلوے کی ملکیتی اراضی پر تجاوزات اور غیرقانونی قبضوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی آئینی بینچ نے  کیس کی سماعت کی۔

وفاقی آئینی عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ریلوے کی زمین قوم کی امانت ہے اور اس کے تحفظ میں سنگین غفلت برتی گئی ہے۔   
وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔ججز کی تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوئی۔   

عدالت میں جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ ریلوے کے بہترین کلب، ہسپتال اور سروسز ختم ہوگئیں جبکہ زمینوں پر کچی آبادیاں، صنعتیں اور گوٹھ بن گئے ہیں۔

عدالت نے ریلوے افسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افسران ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھیں گے تو قبضے بڑھیں گے، کسی نے ریلوے کے ہاتھ نہیں باندھ رکھے، زمینوں کی واگزاری کا اختیار خود ریلوے کے پاس ہے۔

عدالت نے پوچھا کہ ریلوے نے ملکیتی زمین کی واپسی کے لیے کیا اقدامات کیے؟ ریلوے اراضی پر تجاوزات اور قبضے کے ذمہ داران آفیشل کےخلاف ریلوے نے کیا کارروائی کی؟

دورانِ سماعت ریلوے کے وکیل شاہ خاور نے بتایا کہ راولپنڈی میں 1359 کنال ریلوے زمین پنجاب حکومت نے کچی آبادی کو الاٹ کردی تھی، جس میں ریلوے اسٹیشن کا بڑا حصہ بھی شامل تھا۔  

وکیل کے مطابق پنجاب حکومت نے غلطی تسلیم کرلی ہے اور 1288 کنال اراضی دوبارہ ریلوے کے نام منتقل ہوچکی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے ریلوے سے تجاوزات کے مکمل ریکارڈ، زمین کی واگزاری کے اقدامات اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دیے ہیں۔

بینچ ون میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہیں جبکہ بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں۔ بینچ 3 جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:31 GMT+5 , Processed in 0.055797 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list