Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 778|Reply: 0

امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں: عظمیٰ بخاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-21 17:36:15 | Show all posts |Read mode
  
مریم نواز حکومت کے وژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے، عظمیٰ بخاری - فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پنجاب کی سینئر وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری پر اقدامات کو سراہا ہے، امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز حکومت کے وژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے، امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزاء اور قابل ستائش ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس نے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو بھی سراہا، مریم نواز کا جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے، امریکی کانگریس نے اعتراف کیا ہے کہ یہ اقدامات سرمایہ کاری کا پُرکشش موقع ہیں۔   
امریکی کانگریس ارکان کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط

امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھ دیا۔   

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس نے اعتراف کیا ہے کہ بھٹوں سے جبری مشقت ختم کر کے عالمی ذمہ داری پوری کی، امریکی قانون سازوں نے واضح کیا پنجاب اقتصادی تعاون کا دروازہ ثابت ہوسکتا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز بھرپور محنت اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دے رہی، وزیرِ اعلیٰ کی محنت اور ذمہ داری کے سبب دنیا کو ان کے کام نظر آرہے ہیں، مریم نواز کا کام اور ان کے فلاحی منصوبے عالمی سطح پر ان کی پہچان بن رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:31 GMT+5 , Processed in 0.051770 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list