Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 785|Reply: 0

’ڈائننگ ود دی کپورز‘ میں رنبیر، کرشمہ، کرینہ، سیف کی انٹری نے دھوم مچا دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194314
Post time 2025-11-22 02:03:11 | Show all posts |Read mode
  —تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شو ’ڈائننگ ود دی کپورز‘ نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جہاں مداح اس خصوصی پروگرام کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

ارمان جین کی تخلیق اور سمرتی مندھرا کی ہدایت کاری میں بننے والے شو ’ڈائننگ ود دی کپورز‘ میں اداکار راج کپور کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر کپور خاندان کے مختلف افراد کو ایک ساتھ کھانے کی میز پر جمع کیا گیا، پروگرام میں خاندان کی روایتی گرم جوشی، ہنسی مذاق اور پیار بھری گفتگو بھی دیکھنے کو ملی۔

اس خصوصی ایپیسوڈ میں ستاروں سے سجی میز پر رنبیر کپور، کرینہ کپور خان، سیف علی خان، کرشمہ کپور، رندھیر کپور، نیتو کپور، ریما جین، ردھما کپور، ساہنی آدر جین اور ناویا نویلی نندا شامل ہیں۔   
رنبیر کپور کو سالگرہ پر بیٹی راحا نے ہاتھ سے کارڈ لکھ دیا

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو ان کی سالگرہ پر بیٹی راحا کی طرف سے ہاتھ سے لکھا ہوا کارڈ ملا ہے۔   

اگرچہ یہ شو ابھی ریلیز ہوا ہے لیکن اس پر تیزی سے مداحوں کا ردِعمل آ رہا ہے، جس میں ان کی جانب سے شو اور اداکارں کی تعریفوں کے پل باندھے گئے ہیں۔

ایک مداح نے ایکس پر لکھا ہے کہ ’ڈائننگ ود دی کپورز‘ دیکھ رہا ہوں اور حیرت کی بات نہیں کہ کرینہ اور کرشمہ رنبیر کپور سے زیادہ جوان لگ رہی ہیں، عالیہ نہیں ہیں لیکن سیف موجود ہیں، یہ شو کسی حد تک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرے والد کے خاندان والے کسی ری یونین کے لیے ملے ہوں۔

ایک اور صارف نے جذباتی ہو کر لکھا ہے کہ جس طرح ‘ڈائننگ ود دی کپورز‘ ایک بہت اچھی فیملی وائب دیتا ہے، میرا دل بھر گیا۔

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ تحریر کیا ہے کہ میرے لیے ’ڈائننگ ود دی کپورز‘ کا تصور بہت پاگل پن والا ہے کیونکہ اگر میرے وسیع خاندان نے کہا کہ وہ کھانے کے لیے اکٹھے ہوں گے اور ہمیں ریکارڈ کیا جائے گا تو ہو سکتا ہے میں وہیں اپنی جان دے دوں۔

کچھ دیگر مداحوں نے کپور خاندان کی کیمسٹری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خاندان کے افراد کے درمیان کی کیمسٹری اصلی محسوس ہو رہی ہے لیکن کچھ حصے اسکرپٹڈ لگے، اگر آپ بالی ووڈ کے خاندانوں کو پسند کرتے ہیں تو پھر بھی یہ شو دیکھنے کے قابل ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 20:39 GMT+5 , Processed in 0.049305 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list