Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 256|Reply: 0

کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ نے ’کیس نمبر 9‘ کے ذریعے خواتین کے حقوق کو اُجاگر کرنے پر شاہ زیب خانزادہ کو سراہا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-22 19:36:07 | Show all posts |Read mode
  
— اسکرین گریب

پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ اقرا خالد نے سینئر صحافی شاہ زیب خانزادہ سے ٹورنٹو میں خصوصی ملاقات کی اور جیو ٹیلی وژن کے مقبول ڈرامہ سیریز کیس نمبر 9 کے ذریعے خواتین کے حقوق کو اُجاگر کرنے پر اُن کی کاوشوں کو سراہا۔

اقرا خالد کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں شاہزیب خانزادہ کی اہلیہ رشنا خان بھی موجود تھیں۔  

ملاقات میں پاک کینیڈا تعلقات، کمیونٹی کے اہم مسائل اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق مشترکہ ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔    

دونوں نے کینیڈین سیاست اور شمالی امریکا کی بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال، خصوصاً کینیڈا اور امریکا کے باہمی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور اُن کی نمائندگی بھی زیرِ بحث رہی۔  

اقرا خالد نے گفتگو کے دوران کینیڈا کی بنیادی اقدار، باہمی احترام اور رواداری کو ایک مضبوط اور متحد معاشرے کی بنیاد قرار دیا۔  

رکنِ پارلیمنٹ اقرا خالد نے کہا کہ کینیڈا جیسے متنوع معاشرے میں ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم باہمی احترام، رواداری اور ایک دوسرے کی عزتِ نفس کا تحفظ کریں۔ اختلافِ رائے کو کبھی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔  

انہوں نے کہا کہ ہماری اصل طاقت ایک دوسرے کو سننے، ایک دوسرے کی آزادیوں کا خیال رکھنے اور ایسا ماحول بنانے میں ہے جہاں ہر فرد خود کو محفوظ، باعزت اور قابلِ قدر محسوس کرے۔  

شاہ زیب خانزادہ نے ملاقات پر اظہارِ تشکر کیا اور اسلاموفوبیا کے خلاف آواز بلند کرنے پر اقراخالد کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:47 GMT+5 , Processed in 0.051935 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list