Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 100|Reply: 0

جی 20 ممالک پائیدار ترقی کی حمایت کیلئے بلاخوف کام کریں: جنوبی افریقی صدر راما فوسا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194314
Post time 2025-11-23 23:33:09 | Show all posts |Read mode
  
جنوبی افریقا کے صدر سائرل رامافوسا نے جی 20 سربراہی اختتامی اجلاس سے خطاب کیا—تصویر سوشل میڈیا

جنوبی افریقا میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی تنظیم جی20 کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر جی 20 کی صدارت امریکا کے سپرد کر دی گئی۔

جوہانسبرگ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر سائرل راما فوسا نے اجلاس کے اختتام پر اپنے خطاب میں کہا کہ اجلاس میں تمام ذرائع سے موسمیاتی مالیات بڑھانے کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی 20 ممالک کو پائیدار ترقی کی حمایت کے لیے بلاخوف وخطر کام کرنا چاہیے۔  

صدر راما فوسا نے کہا کہ جی 20 اعلامیہ کثیرالجہتی تعاون کے عزم کی تجدید ہے، یہ اعلامیہ دنیا کے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کے عزم کا اظہار ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلامیہ تسلیم کرتا ہے کہ ہمارے مشترکہ اہداف اختلافات سے بالاتر ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے جی 20 سربراہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، اجلاس میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور دیگر عالمی رہنما شریک ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں برس جی 20 اجلاس کا عنوان یکجہتی، مساوات اور پائیداری تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 20:37 GMT+5 , Processed in 0.050473 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list