Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 901|Reply: 0

فیروز خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا تھا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194281
Post time 2025-11-24 21:00:38 | Show all posts |Read mode
  
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار فیروز خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا تھا اور کس چیز نے انہیں ایسا کرنے پر متاثر کیا، اداکار نے سب کچھ کھل کر بیان کر دیا۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی، کیریئر، روحانی معاملات سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات پیش کیے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔  

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں شہرت دیکھی لی تھی اور آج جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے ان فیصلوں پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ میرے وہ فیصلے مجھے یاد دلاتے ہیں کہ شہرت اور پیسے سب بےمعنی ہیں، ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ میں اپنا انسٹاگرام ڈیلیٹ کرنے سے بےروزگار نہیں ہوجاؤں گا۔

اداکار نے کہا کہ لوگوں کو میری سوشل میڈیا پر موجودگی کی نہیں بلکہ میری ضرورت ہے، اس سفر نے مجھے سکھایا کہ کوئی بھی کیریئر مجھے بیان نہیں کرسکتا، اگر میری قسمت میں پیسہ اور شہرت لکھی ہے تو میں کسی بھی شعبے میں رہوں مجھے وہ مل کر رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں کبھی کوئی ٹرنگ پوائنٹ نہیں رہا، میرا پہلا پروجیکٹ ’چپ رہو‘ کامیاب رہا، اس کے بعد خانی، عشقیہ سمیت کئی ڈرامے ہٹ رہے، اب مجھے پتہ ہے کہ مجھے اس چیز کی فکر نہیں ہے کہ میرا کوئی پروجیکٹ ہٹ ہو گا یا نہیں، بلکہ میں یہ جانتا ہوں کہ میں آنے والے 20 سال تک اپنے اسٹارڈم کے ثمرات سے لطف اندوز ہو سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ ذاتی زندگی کے تنازعات سے قبل فیروز خان نے 2019 میں عمرہ ادا کرنے کے بعد مارچ 2020 میں دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ تاہم اداکار جلد ہی حبس سمیت مختلف پروجیکٹس سے اسکرین پر واپس لوٹ آئے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 18:25 GMT+5 , Processed in 0.057501 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list