Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 652|Reply: 0

آج نہ فیض حمید ہے اور نہ ہی وہ ججز جو انہیں جتاتے تھے، مریم نواز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194281
Post time 2025-11-24 21:00:39 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بتائیں کہ مقبولیت کے دعوے کہاں گئے؟ آج نہ فیض حمید ہے اور نہ ہی وہ ججز جو انہیں جتاتے تھے، فیض حمید کی پوری طاقت پی ٹی آئی کے ساتھ تھی۔

لاہور میں صوبائی وزرا اور سیکریٹریز کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو ن لیگ نے جیت لیا، پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہو ہی نہیں سکتا، زمین پر کام ہی نہیں ہوگا تو بیانیہ کیا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ تب ہوتا ہے جب آپ کو ہار کا یقین ہو، پی ٹی آئی کا الیکشن بائیکاٹ کی بات کرنا منافقت ہے، کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہار گئے تو بائیکاٹ تھا۔   
پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی: مریم نواز

مریم نواز نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے لوگوں کی عزت نفس کی بات کی، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی   

ان کا کہنا تھا کہ یہ کیا بات ہے پنجاب میں بائیکاٹ تھا لیکن خیبر پختونخوا میں نہیں تھا، بیانیے سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، پرفارمنس بھی ہونی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ 14سال میں پورا خیبر پختونخوا پتھر کے زمانے میں چلا گیا ہے، پشاور میں ترقی کا نام نہیں، باقی صوبے میں کیا ہوگا؟ مسلم لیگ ن نے ان کے گھر میں گھس کر مارا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کس خدمت سے محروم ہیں انہیں معلوم ہوگیا ہے، کب تک قیدی نمبر 804 کی باتوں سے لوگوں کے پیٹ بھریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے وقت پوری ریاستی مشینری ن لیگ کے خلاف تھی، مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 18:32 GMT+5 , Processed in 0.053054 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list