Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 488|Reply: 0

2026 میں صحت مند طرزِ زندگی برقرار رکھنے کے 6 اہم اصول

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178284
Post time 2025-12-1 19:23:59 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

نیا سال قریب ہے اور یہ اپنی صحت بہتر بنانے کے لیے نئی عادات اپنانے کا بہترین موقع بھی ہے، چند سادہ اور مؤثر عادات کو اپنا کر آپ پورے سال اپنی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ذیل میں 2026 میں صحت مند طرزِ زندگی کے لیے 6 ضروری مشورے پیش کیے جا رہے ہیں۔

1۔ غذائیت سے بھرپور غذا استعمال کریں

اپنی روزمرہ خوراک میں سبزیاں، دالیں، خشک میوہ جات، پھل اور پوری طرح اناج کو شامل کریں۔ صحت مند طریقے سے پکی ہوئی غذا جسم میں سوزش کم کرتی ہے اور دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور کینسر سمیت کئی امراض کے خطرات کو گھٹاتی ہے۔

2۔ نمک اور چینی کا استعمال کم کریں

نمک اور چینی کی زیادہ مقدار دل کی بیماریوں، وزن میں اضافے اور دیگر مسائل کا سبب بنتی ہے، صحت مند طرزِ زندگی کے لیے ان کا استعمال محدود رکھیں۔

3۔ چکنائیوں سے پرہیز کریں

اپنی روزانہ کی خوراک میں چکنائی کی مقدار 30 فیصد سے کم رکھیں، ٹرانس فیٹس (جو چربی والے گوشت، مکھن اور پیک شدہ اسنیکس میں ہوتی ہیں) سے بچیں اور اس کے بجائے مچھلی، میوہ جات اور سبزیوں کے تیل میں موجود انسیٹوریٹڈ فیٹس کو ترجیح دیں۔

4۔ تمباکو نوشی ترک کریں

تمباکو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور دل، پھیپھڑوں اور کئی دیگر سنگین بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ یہ جسم میں آئرن اور اہم وٹامنز C، B، A اور E کی سطح بھی کم کرتا ہے، صحت مند لمبی زندگی کا واحد راستہ تمباکو نوشی چھوڑنا ہے۔

5۔ باقاعدگی سے ورزش کریں

ہفتے میں کم از کم 150 منٹ درمیانی سطح کی جسمانی سرگرمی کریں، اضافی فائدے کے لیے اسے 300 منٹ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ چہل قدمی، سائیکلنگ، یوگا یا کوئی بھی جسمانی سرگرمی آپ کے لیے مفید ہے۔

6۔ بلڈ پریشر کی نگرانی کریں

بلڈ پریشر کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے کیونکہ یہ آہستہ آہستہ جسم کے اہم اعضا کو نقصان پہنچاتا ہے، اس لیے اپنا بلڈ پریشر باقاعدگی سے چیک کریں تاکہ اسے بروقت قابو میں رکھا جا سکے۔



نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 14:45 GMT+5 , Processed in 0.048097 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list