Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 394|Reply: 0

پاکستانی سفیر عبدالحمید نے شہنشاہ جاپان کو اسناد سفارت پیش کیں

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178344
Post time 2025-12-1 20:42:09 | Show all posts |Read mode
  
— تصویر بشکریہ رپورٹر

پاکستانی سفیر برائے جاپان عبدالحمید نے 27 نومبر 2025 کو ٹوکیو کے شاہی محل میں ایک نہایت پروقار اور روایتی تقریب کے دوران اپنی اسنادِ سفارت شہنشاہِ جاپان کو پیش کیں۔

اس اہم سفارتی لمحے نے ناصرف دونوں ممالک کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو مزید تقویت دی بلکہ مستقبل میں تعاون کے نئے دروازے کھلنے کی امید بھی روشن کی۔  

تقریب کے دوران سفیر عبدالحمید نے صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم کی جانب سے شہنشاہِ جاپان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا خصوصی پیغام پہنچایا اور پاکستان کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اعتماد کا اعادہ کیا۔

تقریب میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران سید عرفان عباس شاہ (اقتصادی وزیر)، ایئر کموڈور یاسر شفیق ملک (دفاعی اتاشی)، چوہدری طلحہ بن خالد (سیاسی کونسلر)، مقرب مختار اعوان (پریس کونسلر)، مدیحہ علی (ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر) اور زہرہ دستگیر (کمیونٹی ویلفیئر اتاشی) بھی موجود تھے۔

جاپان کی جانب سے وزارتِ معیشت، تجارت و صنعت کے سینئر عہدیدار ریو سی آکازاوا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جس سے تقریب کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی۔  

اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کے نئے اور مضبوط دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 15:52 GMT+5 , Processed in 0.046620 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list