Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 820|Reply: 0

جیا بچن کا نواسی کو شادی نہ کرنے کا مشورہ

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178371
Post time 2025-12-1 21:21:26 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سیاسی رہنما جیا بچن اپنے متنازع بیان کے سبب ایک بار پھر شہہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیا بچن نے شادی کے تصور کو دقیانوسی قرار دیتے ہوئے اپنی نواسی نویا نویلی نندا کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سینئر اداکارہ نے ’ وی دا ویمن‘ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ موجودہ دور میں شادی کا تصور اپنی اہمیت کھو چکا ہے اور میں نہیں چاہتیں کہ میری نواسی نویا نویلی نندا مستقبل میں شادی کرے۔

تقریب کے دوران جب جیا بچن سے شادی کی قانونی اہمیت پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ زندگی کا لطف لیں۔  

اس کے ساتھ ہی جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر نویا نے بھی ان کی طرح شادی کے بعد اپنا کیریئر ترک کردیا تو کیا انہیں اعتراض ہوگا؟ جس پر انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ ’میں نہیں چاہتی کہ نویا شادی کرے‘۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان ہر معاملے میں خودمختار ہیں، انہوں نے شادی کو لڈو سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہ لڈو ہے جو کھائے پچھتائے، جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔

واضح رہے کہ 2020 میں امریکا سے گریجویشن مکمل کرنے والی 27 سالہ نویا نویلی نندا نے آرا ہیلتھ کے نام سے ایک ٹیک پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی ہے، وہ جیا بچن اور امیتابھ بچن کی نواسی اور ابھیشک کی بھانجی ہیں، ان کے بھائی اگستیا نندا نے ایک سال قبل اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو کیا ہے جبکہ دہلی سے تعلق رکھنے والے ان کے والد نکھل نندا ایک صنعت کار ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 16:32 GMT+5 , Processed in 0.050457 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list