Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 920|Reply: 0

آئی سی یو میں زیرِ علاج خالدہ ضیاء کی حالت مزید خراب، وینٹی لیٹر پر منتقل

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178371
Post time 2025-12-1 21:21:27 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کی حالت مزید بگڑ گئی، جس کے بعد گزشتہ شب انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی این پی کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ احمد اعظم خان نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم ضیاء کی حالت دوبارہ نازک ہوگئی ہے، گزشتہ رات سے وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خالدہ ضیاء کو پہلے سی سی یو سے آئی سی یو منتقل کیا گیا اور پھر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔    
سابق وزیرِاعظم بنگلادیش خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک

خالدہ ضیا کو پھیپھڑوں اور دل کے انفیکشن کے باعث ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ۔   

دوسری جانب 2008 سے لندن میں مقیم، خالدہ ضیاء کے بیٹے خودساختہ جلاوطن اور بی این پی کے قائم مقام سربراہ طارق رحمٰن کی وطن واپسی تاحال غیریقینی کی صورتِ حال کا شکار ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’وطن واپس آنا پوری طرح میرے اختیار میں نہیں ہے‘، جس کے بعد ان کی ممکنہ واپسی پر سیاسی و قانونی رکاوٹوں کے سوال اٹھنے لگے ہیں۔

ادھر نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں قائم عبوری حکومت نے وضاحت دی ہے کہ طارق رحمٰن کی واپسی پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔

دوسری جانب عبوری حکومت کے عملی وزیرِ خارجہ توحید حسین نے گزشتہ روز بتایا کہ اگر طارق رحمٰن وطن واپس آنا چاہیں تو ایک دن کے اندر ان کے لیے ٹریول پاس جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 80 سالہ خالدہ ضیاء کو 23 نومبر کو مختلف طبی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ مسلسل زیر علاج ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 16:32 GMT+5 , Processed in 0.053843 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list