Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 206|Reply: 0

آکسفورڈ یونین ڈیبیٹ میں پاکستان کی کامیابی، ملک شرجیل اعوان کا اظہارِ مسرت

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178371
Post time 2025-12-1 21:21:31 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

معروف تھنک ٹینکر اور سابق مشیرِ وزیرِاعظم پاکستان ملک شرجیل اعوان نے آکسفورڈ یونین میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی اہم ڈیبیٹ میں پاکستان کی فتح پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے اسے عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دے دیا۔

پاک میڈیا سینٹر اور ہالینڈ اور برسلز کمیونٹی کے زیراہتمام منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک شرجیل اعوان نے پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل کی مدبرانہ حکمتِ عملی، مدلل مؤقف اور بہترین سفارتی انداز نے اس ڈیبیٹ میں پاکستان کو واضح فتح دلائی اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

ملک شرجیل اعوان نے کہا کہ آکسفورڈ یونین میں دنیا کے ممتاز اداروں کے طلبہ کو ایک منصفانہ پلیٹ فارم فراہم کیا گیا، جہاں وہ عالمی برادری کو یہ بتا سکیں کہ پاکستان ایک مضبوط، ذمہ دار اور امن کا خواہاں ملک ہے۔  

انہوں نے کہا کہ پاکستان ناصرف خطے میں بلکہ عالمی سطح پر امن کے فروغ کا داعی ہے، جبکہ اس کے گرد و نواح میں جان بوجھ کر امن کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپایا جا رہا ہے اور خطے میں معاشی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ کامیابی دنیا کو ایک مرتبہ پھر یاد دلاتی ہے کہ پاکستان کا بیانیہ مضبوط، حقیقت پر مبنی اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔  

ملک شرجیل اعوان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ناصرف پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا بلکہ جدید ڈپلومیسی کے تقاضوں کے مطابق ایک جامع اور مؤثر حکمتِ عملی اختیار کی، جس کے نتیجے میں پاکستان نے آکسفورڈ کے عالمی پلیٹ فارم پر نمایاں کامیابی حاصل کی۔

شرکاء نے تقریب کے دوران اس کامیابی کو پاکستان کی مثبت عالمی ساکھ کی مضبوطی اور نوجوان نسل کے اعتماد میں اضافے کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 16:25 GMT+5 , Processed in 0.050470 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list