Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 810|Reply: 0

’ریج بیٹ‘ 2025 کا آکسفورڈ ورڈ آف دی ایئر قرار

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178389
Post time 2025-12-1 22:00:09 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (OUP) نے ’ریج بیٹ‘ Rage Bait کو ورڈ آف دی ایئر قرار دے دیا۔

اگر آپ سوشل میڈیا پر کچھ وقت بھی گزارتے ہیں تو شاید آپ نے محسوس کیا ہو کہ کبھی کبھار کوئی پوسٹ، ویڈیو یا سرخی اچانک آپ کا موڈ خراب کر دیتی ہے جیسے کسی نے جان بوجھ کر آپ کو غصہ دلانے کی کوشش کی ہو۔  

اب اس رجحان کو باقاعدہ ایک نام مل چکا ہے اور وہ اتنا مقبول ہوگیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (OUP) نے ریج بیٹ کو 2025 کا ورڈ آف دی ایئر قرار دے دیا ہے۔

ریج بیٹ کیا ہے؟   
پیرا سوشل ورڈ آف دی ایئر قرار، اس کا مطلب کیا ہے؟

یہ اصطلاح 1956ء میں ماہرینِ عمرانیات ڈونلڈ ہارٹن اور رچرڈ وول نے ایجاد کی تھی   

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے مطابق ریج بیٹ ایسا آن لائن مواد ہے جو جان بوجھ کر لوگوں میں غصہ، جھنجھلاہٹ یا اشتعال پیدا کرنے کے لیے پوسٹ کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کمنٹس، شیئرز اور انگیجمنٹ حاصل کی جاسکے۔

یعنی سادہ لفظوں میں، ایسا مواد جو آپ کو غصہ دلانے کے لیے بنایا جاتا ہے اور وہ بھی پوری پلاننگ کے ساتھ، کیونکہ ناراض لوگ زیادہ ردعمل دیتے ہیں، زیادہ تبصرے کرتے ہیں اور پوسٹ پر زیادہ وقت گزارتے ہیں، اسی لیے ریج بیٹ تیزی سے پھیلتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ صرف آن لائن ہی نہیں، عام زندگی میں بھی ہو سکتا ہے، جیسے کسی دوست یا ساتھی کو جان بوجھ کر چھیڑ کر ردعمل لینا۔

ریج بیٹ کیوں پھیل رہا ہے؟   
کیمبرج ڈکشنری میں سوشل میڈیا الفاظ کی انٹری

پروگرام مینیجر کولن میک انٹوش نے کہا کہ ہم صرف وہی الفاظ شامل کرتے ہیں جس کے مستقل میں رہنے کے امکانات ہوں   

ایسا مواد فائدہ مند ہے کیونکہ یہ تیزی سے ردعمل لاتا ہے، زیادہ غصے سے زیادہ تبصرے ہوتے ہیں، جب زیادہ تبصرے ہوں تو اس پوسٹ کی ریچھ اچھی آتی ہے اور پھر اس کے بعد اس کے فالوورز میں اضافہ ہوجاتا ہے اور آج کی اٹینشن اکانومی میں یہی چیز اثر و رسوخ اور پیسے میں بدل سکتی ہے۔

اس اصطلاح کے استعمال میں گزشتہ سال کے دوران تین گنا اضافہ دیکھا گیا ہے، جو بتاتا ہے کہ یہ رویہ آن لائن کتنی تیزی سے عام ہو رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 17:25 GMT+5 , Processed in 0.046817 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list