Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 806|Reply: 0

سمانتھا رتھ پرابھو نے فلمساز راج نیدیمورو سے شادی کرلی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178416
Post time 2025-12-1 23:56:53 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت کی خوبرو اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے فلم ساز راج نیدیمرو سے شادی کرلی۔

اپنےانسٹاگرام پر راج کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور اپنے نئے رشتے کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا، جس میں ان دونوں کی ایشا فاؤنڈیشن، کوئمبتور میں منگنی اور شادی کی تصویریں پوسٹ تھیں۔

واضح رہے کہ سمانتھا کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر سے جس پر یکم دسمبر 2025 لکھا تھا، معلوم ہوا کہ فلم ساز راج نیدیمورو کے ساتھ انکی شادی کی یہ تقریب سادہ انداز میں انجام پائی۔  

پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راج لنگا بھیروی کے سامنے کھڑے سمانتھا رتھ کی انگلی میں انگوٹھی پہنا رہے ہیں جبکہ ایک اور تصویر میں سمانتھا راج کو قریب سے تھامے ہوئی ہیں اور اپنی بڑی سی چمکتی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔

سمانتھا رتھ نے روایتی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ آخری تصویر میں دونوں پھولوں سے سجے دروازے سے گزرتے نظر آرہے ہیں۔ شادی کے لیے راج نے سفید کرتا اور لائٹ براؤن کلر کی نہرو جیکٹ پہن رکھی تھی، جبکہ سمانتھا پرابھو سرخ اور سنہری ساڑھی زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

  View this post on Instagram

A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl)







واضح رہے کہ دونوں نے گزشتہ برس کے اوائل سے جاری اپنی ڈیٹنگ اور مراسم پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اسی وجہ سے قیاس آرائیاں جاری تھیں جبکہ اس سے قبل سمانتھا کی ٹیم سے انکے مراسم پر پوچھا گیا تو انھوں نے جواب نہیں تھا۔  

مزید برآں بہت سے لوگ راج کی جانب سے پہلی بیوی سے علحیدگی کا کبھی اعلان نہ کرنے پر حیران تھے، جبکہ سمانتھا نے اپنے سابق شوہر ناگا چیتنیا سے اکتوبر 2021 میں چار سال تک قائم رہنے والی شادی کے خاتمے اور طلاق کا کھلے عام اعلان کیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 19:20 GMT+5 , Processed in 0.046160 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list