Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 571|Reply: 0

چیف آف ڈیفنس فورسز کا ایک نیا ادارہ بننے جا رہا ہے وہ بہت اہم ادارہ ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178488
Post time 2025-12-2 01:54:23 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: سوشل میڈیا۔قومی اسمبلی

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا ایک نیا ادارہ بننے جا رہا ہے وہ بہت اہم ادارہ ہوگا، ان ہی معاملات کو پوری طرح سے دیکھتے ہوئے نوٹیفکیشن عجلت میں نہیں ہونا چاہیے نہ عجلت میں ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد جتنا بھی ٹائم اس کیلئے ضروری ہے، اس کے مطابق نوٹیفکیشن ہوگا، آئین کے بعد لاء اور لاء کے بعد پھررولز فریم ہوتے ہیں، یہ ساری چیزیں احتیاط سے کی جانے والی ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کسی بھی چیز کے زیر غور ہونے میں اور فیصلہ ہونے میں فرق ہوتا ہے، مختلف آپشن مختلف اوقات میں زیرغور ہوتے ہیں، جب تک کوئی فیصلہ نہ ہو ان پر آپ کوئی حتمی بات نہیں کر سکتے، جو آئینی ترمیم ہوئی ہے اس کے مطابق جس دن نوٹی فکیشن ہوگا اس دن سے اس مدت کا تعین ہوگا، نوٹی فکیشن کے بعد اس کی مدت 5 سال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ، نواز شریف سی ڈی ایف کے نوٹی فکیشن میں رکاوٹ نہیں، یہ تاثر غلط ہے،  نوازشریف نے کبھی سی ڈی ایف کے بارے میں اس قسم کے خیال کا اظہار نہیں کیا، نوازشریف کی گفتگو کو خوامخواہ اس معاملے سے جوڑا جا رہا ہے، نواز شریف کی گفتگو کسی اور حوالے سے ہوئی تھی، نواز شریف نے اس دن جو بات کی اس کا پس منظر کچھ اور تھا۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وفد اسپیکر کے پاس آیا تھا میں بھی وہاں موجود تھا، ہم نے انہیں کہا تھا وزیراعظم کو آنے دیں پھر ہم یہ مسئلہ ان کے سامنے رکھیں گے، پی ٹی آئی کا وفد ہمارے پاس سے گیا ہی تھا کہ وزیراعلیٰ کی دھمکی آگئی،  ان کاموں کیلئے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو وہ کرتے آئے ہیں یا کر رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 21:32 GMT+5 , Processed in 0.047378 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list