Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 439|Reply: 0

امریکا:ہالف میراتھون میں 137 ٹی شرٹس پہن کر دوڑنے کا انوکھا ریکارڈ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194143
Post time 2025-12-2 14:54:53 | Show all posts |Read mode
سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ “ریکارڈ بریکر“ رش نے آئیڈاہو میں منعقد ہونے والی ایک ہالف میراتھون (21 کلومیٹر طویل تک محدود) 137ٹی شرٹس پہن کر مکمل کر تے ہوئے اپنا کھویا ہوا ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔

آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے یہ ریکارڈ پہلی بار 2019 میں 111 ٹی شرٹس پہن کر قائم کیا تھا لیکن کچھ سال بعد ایک اور رنر نے 127ٹی شرٹس کے ساتھ انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

اس ریکارڈ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ڈیوڈ رش نے سخت ٹریننگ کی بھاری کپڑوں میں دوڑیں لگائیں اور وزن بھرے بیگ پہن کر مشق کی۔

گزشتہ کوشش میں، فیمس آئیڈاہو پوٹیٹو ہاف میراتھن کے دوران ڈیوڈ 114 ٹی شرٹس ہی پہن سکے تھے اور گردن میں خون کی روانی متاثر ہونے کے باعث باہر ہونا پڑا لیکن اس سال وہ اسی ریس میں دوبارہ میدان میں اُترے اور 137 ٹی شرٹس کے ساتھ نہ صرف دوڑے بلکہ ریس مکمل بھی کی۔

اس کامیابی پر ان کا کہنا تھا کہ سالوں کی کوشش اور ایک شاندار ناکامی کے بعد بالآخر انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ واپس حاصل کر لیا۔ وہ خوش ہیں کہ انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ عزم، تخلیقی صلاحیت، برداشت اور بہت ساری ٹی شرٹس کا امتزاج تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 14:56 GMT+5 , Processed in 2.351804 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list