Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 681|Reply: 0

چھوٹے کاروبار معیشت کی دھڑکن اور کمیونٹیز کی بنیاد ہیں، برطانوی وزیراعظم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194143
Post time 2025-12-2 18:48:17 | Show all posts |Read mode
  -- فائل فوٹو

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروبار ہماری معیشت کی دھڑکن اور کمیونٹیز کی بنیاد ہیں۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ میں سالانہ کرسمس لائٹس سوئچ آن کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے چھوٹے کاروبار، فرنٹ لائن کارکنوں اور کمیونٹی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے تقریب میں چھوٹے کاروبار اور سروسز کرنے والے عملے اور کمیونٹی چیمپئنز کے ساتھ خصوصی شو کیس کا اہتمام کیا۔  

اس موقع پر وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اس کرسمس پر ہم صرف لائٹس روشن نہیں کر رہے بلکہ ہم ان شاندار کاروباری افراد اور خاندانوں کی خدمات کو اُجاگر کر رہے ہیں جو ہماری ہائی اسٹریٹس کو زندگی بخشتے ہیں۔    
برطانیہ: انکم ٹیکس اور نیشل انشورنس کی ادائیگی کیلئے آمدنی کی نچلی حد 2031 تک منجمد

برطانوی وزیر خزانہ (چانسلر) ریچل ریوز نے پارلیمنٹ میں نئے مالیاتی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس اور نیشل انشورنس کی ادائیگی کیلئے آمدنی کی کم از کم حد کو2031 تک منجمد کر دیا گیا۔    

انہوں نے کہا کہ ریٹس ریلیف میں توسیع سے لے کر اپرنٹس شپ کی فنڈنگ تک، ہماری حکومت چھوٹے کاروباروں کی ہر قدم پر معاون ہے، کیونکہ جب وہ کامیاب ہوتے ہیں تو برطانیہ کامیاب ہوتا ہے۔  

حکومت نے بتایا ہے کہ رواں سال کرسمس سیزن میں چھوٹے کاروباروں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 19 فیصد اضافہ متوقع ہے، جو معیشت کو 5 ارب پاؤنڈ تک کا اضافی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔  

بجٹ 2025 میں چھوٹے کاروباروں کے لیے اہم مراعات شامل ہیں، جن میں ریٹس ریلیف میں توسیع، 25 سال سے کم عمر کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ اپرنٹس شپس، اور کاروباری ٹیکس مراعات میں اضافہ شامل ہے۔  

سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی جانب سے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں منعقدہ سالانہ کرسمس لائٹس سوئچ آن تقریب کے دوران پورے برطانیہ کے چھوٹے کاروباروں کا جشن منایا گیا۔  

یہ تقریب ’اسمال بزنس سیٹرڈے‘ سے قبل ہائی اسٹریٹ کی نمایاں نمائندگی کے طور پر منعقد کی گئی۔ چھوٹے کاروبار برطانوی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جو ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں اور ہر شہر و قصبے کی ہائی اسٹریٹ اور مارکیٹوں کا بنیادی حصہ ہیں۔  

اسمال بزنس برٹین کے مطابق رواں کرسمس سیزن میں چھوٹے کاروباروں کی فروخت میں 19 فیصد اضافہ متوقع ہے، جو تقریباً 5 ارب پاؤنڈ کا معاشی فائدہ لا سکتا ہے۔

تقریب میں این ایچ ایس اسٹاف، فوجی اہلکار، فائر فائٹرز، پولیس افسران اور کمیونٹی چیمپئنز بھی شریک تھے، تاکہ کرسمس کی مصروف مدت میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 14:56 GMT+5 , Processed in 2.500551 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list