Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 375|Reply: 0

عارف علوی بینک اکاؤنٹس منجمد کیس، تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194143
Post time 2025-12-2 20:06:33 | Show all posts |Read mode
  --فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور خاندان کے 12 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے کیس میں تفتیشی افسر سے ایک ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت پر سابق صدر عارف علوی کے صاحبزادے اور بہو پیش ہوئے، عدالت نے تفتیشی افسر این سی سی آئی اے کو درخواست گزاروں کا بیان رکارڈ کرنے کا حکم دیا۔

مذہبی منافرت کے الزامات کے تحت ازخود کارروائی پر عدالت نے این سی سی آئی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے ایسا کیا کیا تھا جس پر تحقیقات شروع کی گئی؟   
عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد، جواب نہ دینے پر آئی او کو شوکاز جاری

کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی...   

تفتیشی افسر نے بتایا کہ درخواست گزار سابق صدر ہیں جنہوں نے قابل اعتراض بیان دیا، ویڈیو وائرل ہونے اور عوامی ردعمل کے بعد کارروائی شروع کی۔

جسٹس مبین لاکھو نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا کسی نے تحریری طور پر شکایت درج کروائی؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ کسی نے شکایت نہیں کی، عوامی ردعمل پر ازخود کارروائی کی۔

جسٹس مبین لاکھو  نے کہا کہ کیا بیان اتنا خوفناک تھا کہ لوگوں کی چیخ و پکار این سی سی آئی اے تک پہنچی؟
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 14:36 GMT+5 , Processed in 0.059133 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list