Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 168|Reply: 0

دنیا کا سب سے گندا شہر کونسا ہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194143
Post time 2025-12-2 20:06:35 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستانی شہروں، خصوصاً کراچی کی صفائی سے متعلق اکثر تنقید سننے کو ملتی ہے، مگر حیرت انگیز طور پر دنیا کا سب سے گندا شہر یورپ میں موجود ہے۔

ریڈیکل اسٹوریج نامی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ عالمی درجہ بندی کے مطابق صفائی کے ناقص معیار کے اعتبار سے ہنگری کا شہر بڈاپسٹ دنیا کا گندہ ترین شہر قرار پایا ہے، پاکستان کا شہر کراچی اس بار ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

یہ فہرست تیار کرنے کے لیے کمپنی نے یورو مانیٹر کے ٹاپ 100 شہروں کی رینکنگ کو بنیاد بنایا اور ان شہروں سے متعلق گوگل پر موجود صارفین کے ریویوز کا تفصیلی تجزیہ لیا۔

گزشتہ سال کے تقریباً 70 ہزار حقیقی آن لائن ریویوز کا جائزہ لیا گیا، جس میں clean اور dirty جیسے الفاظ کی بنیاد پر اندازہ لگایا گیا کہ کن شہروں میں صفائی کی تعریف کی گئی اور کہاں شکایات زیادہ تھیں، جن شہروں کے بارے میں 100 سے کم ریویوز تھے، انہیں فہرست سے نکال دیا گیا۔

تجزیے سے معلوم ہوا کہ بڈاپسٹ کے 37.9 فیصد ریویوز میں صفائی کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا، جبکہ دھول مٹی کے بارے میں بھی شکایات سامنے آئیں۔

اٹلی کا شہر روم 35.7 فیصد منفی ریویوز کے ساتھ دنیا کا دوسرا گندا ترین شہر قرار پایا، امریکا کا لاس ویگاس تیسرے، اٹلی کا فلورنس چوتھے اور فرانس کا پیرس پانچویں نمبر پر رہا۔   
سروے میں کراچی کو ملک کا گندا ترین شہر قرار دے دیا گیا

سروے میں لاہور کو 8 فیصد لوگوں نے گندا ترین شہر کہا ہے، گوجرانوالا کو 02 فیصد، حیدرآباد کو 01 فیصد شہریوں نے گندا شہر کہا ہے۔   

اسی طرح میلان چھٹے، ویرونا ساتویں، فرینکفرٹ آٹھویں، برسلز نویں اور قاہرہ دسویں نمبر پر رہے۔

اگر دنیا کے صاف ترین شہروں کی بات کی جائے تو پولینڈ کا Krakow سب سے صاف شہر نکلا، اس کے بعد شارجہ دوسرے اور سنگاپور تیسرے نمبر پر رہے۔

پولینڈ کا ایک اور شہر وارسا چوتھے، دوحا پانچویں، ریاض چھٹے، پراگ ساتویں، مسقط آٹھویں، دبئی نویں اور جاپان کا فوکوکا دسویں نمبر پر رہا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 14:36 GMT+5 , Processed in 0.049816 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list