|
|
فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی دفتر خارجہ نے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان لے جانے والی خصوصی پرواز میں تاخیر کی وجہ بتادی۔
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی رویے کے باعث پاکستان کی سری لنکا کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان لے جانے والی خصوصی پرواز تاخیر کا شکار ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سری لنکا کے لیے پاکستانی امداد کو بھارت مسلسل روک رہا ہے، فلائٹ کو بھارتی کلیئرنگ کے انتظار میں 60 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا سامنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی کل رات 48 گھنٹے بعد دی گئی جزوی فلائٹ کلیئرنس ناقابلِ عمل تھی، بھارتی رویے نے سری لنکن عوام کے لیے ہنگامی امدادی مشن کو شدید متاثر کیا۔ |
|