Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 128|Reply: 0

ویلی ریلوے منصوبہ، پشاور میں وفاق کے تعاون سے ٹرین چلانے کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207442
Post time 2026-3-6 18:10:35 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

خیبر پختون خوا حکومت نے وادیٔ پشاور میں وفاق کے تعاون سے ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور میں چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا نے سیکریٹری اور چیئرمین ریلویز کو خط ارسال کیا ہے، مجوزہ ٹرین منصوبے کا نام ’پشاور ویلی ریلوے‘ رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کے پی حکومت ریلویز انفرااسٹرکچر پر ریل کار اور ڈیزل ملٹی پل یونٹس چلانے پر کام کر رہی ہے اور منصوبے کی پیشگی فزیبلٹی اسٹڈی پر گراؤنڈ ورک شروع کر دیا گیا ہے۔   
کوہاٹ تا خرلاچی نیا ریلوے ٹریک بچھانے کا منصوبہ

خیبر پختون خوا میں کوہاٹ تا خرلاچی نیا ریلوے ٹریک بچھانے کے منصوبے کی میعاد طے ہو گئی۔   

پہلے مرحلے میں 62 کلومیٹر پر مشتمل پشاور-نوشہرہ-جہانگیرہ ریلوے سکیشن پر کام ہو گا جبکہ دوسرے مرحلے میں 65 کلومیٹر نوشہرہ-مردان-درگئی ریلوے سیکشن پرکام کیا جائے گا، اس کے علاوہ 27 کلو میٹر مردان-چارسدہ سیکشن اور 18 کلو میٹر پشاور-جمرود سیکشن اور بعد میں 60 کلو میٹر پر مشتمل کوہاٹ-جنڈ ریلوے سیکشن پر بھی کام کیا جائے گا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کے پی حکومت اور ریلویز کے اجلاس میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا تھا جس میں مضافاتی ریل سروس کو اوپن ایکسیس فریم ورک کے تحت مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان ریلویز ورکنگ گروپ میں نمائندگی کے لیے تکنیکی ٹیم نامزد کرے۔   
خیبر پختون خوا: چلڈرن اسپتال کا منصوبہ سرد خانے کی نذر

خیبر پختون خوا انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ چلڈرن اسپتال کا منصوبہ سرد خانے کی نذر ہو گیا۔   

خیبر پختون خوا کے سیکریٹری محکمۂ ٹرانسپورٹ محمد زبیر نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ منصوبہ گیم چینجر ہو گا، پہلی مرتبہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں مل کر کام کریں گی، اس منصوبے سے کے پی حکومت کو انفرااسٹرکچر کی تعمیر میں بچت ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ منصوبے سے ریلوے کا بزنس بڑھے گا اور آمدن بھی ہو گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-6 16:13 GMT+5 , Processed in 0.046866 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list