Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 449|Reply: 0

پنجاب: غیر قانونی مائننگ روکنے کیلئے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-2 23:21:36 | Show all posts |Read mode
  
—فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے غیر قانونی مائننگ روکنے کے لیے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کے قانون کا بل تیار کر لیا گیا، پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025ء کی منظوری دے دی۔

فورس کے قیام کا مقصد مائنز اینڈ منرلز سیکٹر میں شفاف اور جدید نظام کا قیام ہے، نئے قانون میں لائسنسنگ، نگرانی اور مائننگ آپریشنز کے سخت قواعد شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

  • خیبرپختونخوا؛ دریائے سندھ اور کابل کے کناروں پر سونے کی تلاش پر پابندی  
  • خیبر پختونخوا حکومت کی غیر قانونی کان کنی پر پابندی عائد  




بل کے متن کے مطابق ایکسپلوریشن، پروسپیکٹنگ اور مائننگ ٹائٹلز کے لیے نیا سسٹم متعارف کرایا جائے گا، غیر فعال مائننگ ٹائٹلز فوری طور پر منسوخ کرنے کا اختیار شامل کیا گیا ہے۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹائٹل ہولڈرز کے لیے سوشل امپیکٹ اور انوائرمنٹل مینجمنٹ پلان لازمی قرار ہو گا، مائننگ لائسنس ہولڈرز کے لیے سماجی اور ماحولیاتی اثرات کی رپورٹ لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔

بل میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر جرمانے، لائسنس کی معطلی اور منسوخی کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے، محکمۂ مائنز اینڈ منرلز میں ڈائریکٹوریٹس کا نیا اسٹرکچر قائم کیا جائے گا۔

بل کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کو لائسنسنگ، مانیٹرنگ اور ریکوری کے وسیع اختیارات حاصل ہوں گے، مائننگ رائلٹی کی ادائیگی کے لیے نیا منرل ڈسپیچ انوائس سسٹم نافذ ہو گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:11 GMT+5 , Processed in 0.046791 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list