پاکستان آئیڈل کے 3 راؤنڈز میں بھرپور پرفارمنس دینے والے نو خیز گلوکار روحیل اصغر جب کراچی سے واپس لاہور پہنچے تو والدین اور بہنوں نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔
روحیل اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ گائیکی سے ہونے والی آمدن سے گھر کا خرچ بھی چلاتے ہیں۔
پاکستان آئیڈل: گھر کی کفیل ایم فل طالبہ ماہم طاہر جیت کیلئے بے قرار
رحیم یار خان کی تحصیل خانپور سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت نوجوان گلوکارہ ماہم طاہر نے اپنی سریلی آواز اور دلکش انداز سے ہر سننے والے کو متاثر کیا ہے۔
روحیل اصغر کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے، مگر ان کے موسیقی کے شوق نے ان کے والدین کو لاہور منتقل ہونے پر مجبور کر دیا، میوزک کیٹیگری کی بنیاد پر انہیں پنجاب یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ میں داخلہ ملا، جہاں ان کا شوق مزید پروان چڑھا۔
وہ اس وقت یونیورسٹی کی میوزک سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
روحیل کی آواز کی بازگشت وائس چانسلر آفس تک پہنچی تو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے انہیں سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ سے نوازا اور کہا کہ جب نوجوان ملک کا نام روشن کرتے ہیں تو بے حد خوشی ہوتی ہے۔
’پاکستان آئیڈل‘ نے زندگی یکسر تبدیل کر دی: رومیسہ طارق
پاکستان آئیڈل کے ٹاپ 16میں شامل لاہور کی رومیسہ طارق نے کہا ہے کہ پاکستان آئیڈل نے زندگی یکسر تبدیل کر دی ہے، لوگ اَب ہر جگہ مجھے پہچاننے لگے ہیں، میں نے میوزک نہیں سیکھا بلکہ مجھے گانے سن کر بہن نے مشورہ دیا کہ مزید گاتی رہو۔
روحیل اصغر کا کہنا ہے کہ پاکستان آئیڈل نے مجھے ناصرف ملک بھر بلکہ بیرونِ ملک بھی پہچان دی ہے، حتیٰ کہ ہمسایہ ملک کے موسیقار بھی میری آواز کو پسند کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ باقاعدہ تربیت تو حاصل نہیں کی، مگر استاد غلام علی اور استاد نصرت فتح علی خان کو سن سن کر بہت کچھ سیکھا ہے۔
روحیل کے والدین بھی اپنے بیٹے کی کامیابی پر نہایت خوش ہیں، ان کی والدہ نے بتایا کہ جب روحیل نے اسٹیج پر مجھے گانا ڈیڈیکیٹ کیا تو وہ لمحہ بہت جذباتی تھا۔
پاکستان آئیڈل: سخت محنت کے باوجود کبھی ہمت نہیں ہاری، آریان بھٹی
بہاولپور کے باصلاحیت نوجوان گلوکار آریان نوید بھٹی اپنی بھرپور محنت، خوبصورت آواز اور والدین کی دُعاؤں کے سہارے پاکستان آئیڈل 2025 میں موجود ہیں۔
والد کا کہنا ہے کہ روحیل بچپن سے ہی موسیقی کا پروانہ ہے، جہاں اسے لے کر جاتے ہیں لوگ اسے استاد مان لیتے ہیں۔
روحیل کی چھوٹی بہن جیا کو بھی موسیقی کا شوق ہے، تاہم والدہ کی لیور ڈونر ہونے کی وجہ سے وہ پاکستان آئیڈل کا آڈیشن نہ دے سکیں، روحیل کا کہنا ہے کہ جیا مجھ سے بھی بہتر گاتی ہیں۔