الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ طلال چوہدری اور بلال بدر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور معذرت کی۔
ہائیکورٹ آئیں یا اڈیالہ جائیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، طلال چوہدری
انہوں نے کہا کہ امید ہے سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسا اقدام اٹھائیں جس سے ان کی شعبدہ بازی کو فائدہ ہو۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جوابدہ کمیشن کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا۔
الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق دونوں کو اگلی حاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے۔
حکم نامے میں الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کی جاتی ہے، 18 دسمبر کو کیس پر دلائل ہوں گے۔