Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 594|Reply: 0

بھارت: جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر سسرالیوں نے 24 گھنٹوں میں دلہن کو گھر سے نکال دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-3 16:54:04 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

بھارتی ریاست اتر پردیش میں نئی نویلی دلہن کو شادی کے صرف ایک دن بعد جہیز کے مطالبات پورے نہ ہونے پر گھر سے نکال دیا گیا۔  

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلے سسرالیوں نے دلہن پر اپنے میکے سے موٹر سائیکل یا دو لاکھ روپے لانے کا دباؤ ڈالا، دلہن کے انکار پر بعد ازاں اِسے گھر سے نکال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی 29 نومبر کو ہوئی تھی جبکہ شادی کے اگلے روز رخصت ہو کر دلہن جب اپنے سسرال پہنچی تو اِسے استقبال کے بجائے مطالبات اور طعنوں کا سامنا کرنا پڑا۔  

سسرالیوں نے دلہن پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنے شوہر کے لیے کچھ نہیں لائی اور فوراً موٹر سائیکل یا اس کے بدلے دو لاکھ روپے لانے کو کہا، اس دوران سسرالیوں نے دلہن کے زیورات اور شادی پر ملنے والی نقدی بھی چھین لی اور اسے زد و کوب کرنے کے بعد گھر سے نکال دیا۔   
بھارت: جہیز پر سسرالیوں کے ہراساں کرنے پر نئی نویلی دلہن نے خودکشی کرلی

خاتون کے والدین اور رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سے ہی میوری پر ظلم و ستم جاری تھا۔ کئی بار صلح صفائی کی کوششیں کی گئیں لیکن ناکام رہیں اور مبینہ طور پر تشدد اور ہراسانی کا سلسلہ نہیں رکا۔    

دلہن کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ شادی پر لاکھوں روپے خرچ کرچکے ہیں، جہیز میں بیٹی کے سسرالیوں کو صوفہ سیٹ، بیڈ، ڈریسنگ ٹیبل، ٹی وی، واشنگ مشین، واٹر کولر، برتنوں کے متعدد سیٹ اور دیگر گھریلو سامان بھی دیا  تھا، دلہن کے والدین کا کہنا ہے کہ اگر بیٹی کا سسرال موٹر سائیکل کا مطالبہ پہلے کرتا تو وہ یہاں رشتہ ہی نہ کرتے۔

دلہن کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کروانے کے ساتھ ساتھ شادی پر کیے گئے اخراجات کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:13 GMT+5 , Processed in 0.048314 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list