Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 185|Reply: 0

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: فیڈریشن کو وینیو کے حصول میں مشکلات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-3 18:12:03 | Show all posts |Read mode
  --فائل فوٹو

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو وینیو کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، فیڈریشن کو چیمپئن شپ کے لیے جناح اسپورٹس کمپلیکس نہیں مل سکا۔

لاہور میں فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دسمبر کے آخر میں ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وینیو نہ دیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کئی ہفتے قبل وینیو کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دی گئی تاہم پاکستان اسپورٹس بورڈ نے جناح اسپورٹس کمپلیکس کے وینیو کی تصدیق نہیں کی۔   
ایتھلیٹکس فیڈریشن کا ارشد ندیم کے لیے بڑا اعلان

میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے جیولین تھرور ارشد ندیم کو اہل خانہ سمیت عمرہ کروانے کا اعلان کیا ہے۔   

فیڈریشن کے مطابق ٹارٹن ٹریک کی سہولت ایتھلیٹکس کے لیے ہے لیکن ایتھلیٹس کی تیاریوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ وینیو کی تصدیق کے بعد نیشنل چیمپئین شپ کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

فیڈریشن کے مطابق نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کا ایونٹ پی او اے کی غیر قانونی کمیٹی کرا رہی ہے۔ ایتھلیٹکس کے ایونٹ کروانے کی صرف پاکستان میں فیڈریشن مجاز ہے، نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے غیر مجاز ایونٹ کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں حصہ لینے والے ڈیپارٹمنٹس ہی ایتھلیٹس کی حفاظت اور اینٹی دوپنگ کے زمہ دار ہوں گے، کسی بھی خلاف ورزی کو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:10 GMT+5 , Processed in 0.051804 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list