Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 247|Reply: 0

نادیہ افغان کا نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-3 20:09:18 | Show all posts |Read mode
  -- فائل فوٹو

سینئر اداکارہ نادیہ افغان نے حال ہی میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور معروف اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کے تجربات کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔

نادیہ افغان نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک شاندار اداکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے سے ناصرف کام میں بہتری آتی ہے بلکہ نئے انداز سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک بہترین اداکار ہیں، جب بھی وہ آپ کے ساتھ پرفارم کرتے ہیں، وہ ایسے اشارے دیتے ہیں جو آپ کی اداکاری کو مزید نکھارتے ہیں۔   
اداکارہ نادیہ افگن کی فیروز خان پر کڑی تنقید

نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ساتھی اداکاراؤں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔   

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھی اداکاروں کو بھی کافی جگہ دیتے ہیں، لیکن ساتھ ہی ایک لیجنڈ کے ساتھ کام کرتے ہوئے آپ نروس محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ اتنے پرفیکٹ ہیں کہ آپ سوچتے ہیں کہ نعمان اعجاز، آپ نے یہ اتنے شاندار طریقے سے کیسے کیا؟ وہ اتنے بہترین ہیں کہ آپ کو ہر لمحے چوکس رہنا پڑتا ہے، پھر بھی وہ کہہ سکتے ہیں بچے، تم ابھی سیکھ رہے ہو۔

نادیہ افغان نے مزید کہا کہ کردار قبول کرنے سے پہلے میں ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتی ہوں کہ کردار میں میرے لیے کوئی چیلنج یا نیا تجربہ موجود ہو۔

انہوں نے خاص طور پر حال ہی میں آنے والے اپنے ڈرامے میں روبی کے کردار سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ اس کردار نے مجھے اپنے فن میں مزید ترقی کرنے کا موقع دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:12 GMT+5 , Processed in 5.254229 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list