Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 609|Reply: 0

والد کی آخری رسومات فلمانے پر سنی دیول آگ بگولہ، پاپارازی کا کیمرہ چھین لیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194113
Post time 2025-12-3 23:24:11 | Show all posts |Read mode
  —تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکار سنی دیول اپنے والد آنجہانی دھرمیندر کی آخری رسومات فلمانے پر پاپارازی فوٹوگرافر پر آگ بگولہ ہو گئے، اس کا کیمرہ چھین کر انہوں نے سوال کیا کہ کتنے پیسے چاہئیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں سنی دیول کو ایک فوٹوگرافر پر غصے میں بے قابو ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی چتا کی راکھ کو پانی کے حوالے کرنے کی رسم کے موقع پر فیملی کی پرائیویسی میں مداخلت کرنے پر اداکار سنی دیول پاپارازی فوٹو گرافر پر شدید برہم ہو گئے۔

وائرل کلپ میں سنی دیول کو ایک فوٹوگرافر کی طرف غصے میں جاتے ہوئے دیکھا گیا، انہوں نے اس کا کیمرہ ہاتھ میں لیا اور اس غمگین صورتِ حال میں پیسوں کے لیے خاندان کی پرائیویسی میں مداخلت کرنے پر پاپارازی فوٹو گرافم کی سرزنش کی۔

اداکار نے شدید غصے میں سوال کیا کہ تمہیں کتنے پیسے چاہئیں؟

مداحوں نے بھی سنی دیول کے اس غصے کا دفاع کرتے ہوئے میڈیا کو خبردار کیا کہ وہ مشہور شخصیات کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سنی دیول نے میڈیا کے اس رویے پر اعتراض کیا ہو، اس سے قبل دھرمیندر کو اسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر لائے جانے کے بعد بھی فوٹوگرافرز ان کی رہائش گاہ کے باہر ہر عکس بندی کر رہے تھے۔   
سنی دیول نے گھر کے باہر موجود فوٹوگرافر کو گالی دے دی

اداکار نے سخت لہجے میں میڈیا نمائندوں کو تنبیہ کی کہ وہ ایسے نازک وقت میں ان کے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔   

اس وقت بھی سنی دیول کو غصے میں باہر آتے ہوئے دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے پاپارازیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہا تھا کہ آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں بھی ماں باپ ہیں، بچے ہیں، کیا آپ کو شرم نہیں آتی؟

بتایا گیا ہے کہ اداکار اس لیے برہم ہوئے کہ پاپارازی فوٹوگرافرز اسپتال اور ان کے گھر کی کئی دنوں سے مسلسل نگرانی کر رہے تھے کہ کوئی موقع ملے اور کوئی تصویر لے سکیں۔

یاد رہے کہ اداکار دھرمیندر گزشتہ ماہ 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:07 GMT+5 , Processed in 0.055965 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list