Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 540|Reply: 0

قومی ڈیوٹی، پاکستانی کرکٹرز بی پی ایل مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194113
Post time 2025-12-4 18:15:30 | Show all posts |Read mode
  --فائل فوٹو

قومی ڈیوٹی کے باعث پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں زیادہ تر قومی ٹیم کا حصہ ہیں جس کے باعث انکے لیگ کھیلنے کا امکان نہیں۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے مستقل حصہ ہونے والے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دیے جانے کا بھی آپشن ہے، تاہم کھلاڑیوں کے این او سی کا معاملہ کیس ٹو کیس دیکھا جائے گا۔   
پاک سری لنکا ٹی 20 سیریز، بی بی ایل لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کو واپس آنا ہوگا

بی بی ایل کے لیے قومی کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسن علی کو این او سی جاری ہوئے ہیں۔   

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تاحال بی پی ایل کے لیے این او سی دینے سے انکار نہیں کیا۔

بنگلادیش پریمئیر لیگ 26 دسمبر سے 23 جنوری تک شیڈولڈ ہے جبکہ اس دوران پاکستان نے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز بھی جنوری کے آخر میں شیڈولڈ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز کی پوزیشن کا بی پی ایل کی ٹیموں کو علم ہے اور وہ متبادل کھلاڑی دیکھ سکتی ہیں۔

صائم ایوب، خواجہ نافع، صفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان اور  محمد نواز بی پی ایل میں منتخب ہوئے ہیں۔ جہانداد خان، احسان اللّٰہ، حیدر علی، عثمان خان، ابرار احمد اور محمد عامر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا مستقل حصہ ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:01 GMT+5 , Processed in 0.062045 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list