Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 648|Reply: 0

امریکا: H-1B اور H-4 ویزا درخواستگزاروں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پبلک رکھنے کی ہدایت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-4 21:30:32 | Show all posts |Read mode
  -- فائل فوٹو  

امریکی حکومت نے H-1B ویزا درخواست گزاروں اور اِن کے H-4 انحصار کرنے والوں کےلیے اسکریننگ کا دائرہ کار مزید سخت کر دیا ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سے H-1B ویزا درخواست گزاروں کے لیے نئی ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پرائیویسی سیٹنگز پبلک رکھیں، یہ پالیسی 15 دسمبر سے نافذ ہوگی۔

اس سے قبل یہ نگرانی صرف طلبہ (F، M) اور ایکسچینج وزِٹرز (J) تک محدود تھی تاہم اب اسے H-1B اور H-4 درخواست گزاروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق ویزا انٹرویو سے قبل تمام درخواست گزاروں کے آن لائن پروفائلز کا جائزہ لیا جائے گا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ ویزا دینا ایک سہولت ہے، حق نہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ قومی سلامتی کے تناظر میں کیا جاتا ہے۔  

امریکی حکام کے مطابق نئی پالیسیز کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی درخواست گزار ملکی سلامتی یا عوامی تحفظ کے لیے خطرہ نہ ہو اور تمام امیدوار اپنے قیام کی شرائط پر پورا اترنے کے قابل ہوں۔   
امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستوں کو روک دیا

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، تر کمانستان اور یمن بھی شامل ہیں۔   

یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن قوانین کو مزید سخت کرنے کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔  

امریکی حکومت پہلے ہی H-1B پروگرام میں بے ضابطگیوں پر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، حال ہی میں ایک صدارتی فیصلے کے تحت نئے H-1B ویزا پر 1 لاکھ ڈالر کی اضافی فیس عائد کی گئی تھی۔

دوسری جانب حال ہی میں جاری کی گئی ایک اور حکومتی ہدایت کے تحت 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے گرین کارڈز، شہریت اور دیگر امیگریشن درخواستوں پر جاری کام کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔  

یہ فیصلہ ایک افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:14 GMT+5 , Processed in 0.046740 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list