Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 543|Reply: 0

برطانوی پارلیمنٹ میں احسن خان کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194113
Post time 2025-12-5 02:03:03 | Show all posts |Read mode
  

برطانوی پارلیمنٹ میں ایک پُروقار اور تاریخی تقریب منعقد ہوئی، جس میں معروف سماجی و کمیونٹی رہنما احسن خان کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایک خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز افضل خان سی بی ایی، ایم پی نے پیش کیا، جو برطانوی سیاست میں اپنی خدمات اور کمیونٹی سے مضبوط تعلق کے باعث خاص مقام رکھتے ہیں۔ ایوارڈ پیش کیے جانے کے موقع پر پارلیمنٹ کا ماحول نہایت خوشگوار تھا۔  

لندن میں منعقدہ اس تقریب میں برطانیہ کی اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی، جن میں نصرت غنی ایم پی بھی شامل تھیں، جو ہاؤس آف کامنز کی پہلی مسلمان ڈپٹی لیڈر ہونے کے باعث تاریخی اہمیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ محمد یاسین ایم پی نے بھی اس موقع پر اپنی موجودگی سے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

  • میں نے بار بار سمجھا کر اپنی بیوی کو گرومنگ کا عادی بنایا: احسن خان  
  • بچوں کو 15 سال سے پہلے ذاتی گیجٹ کی اجازت نہیں: احسن خان  




تقریب میں کمیونٹی کے ممتاز اور فعال رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ احسن خان نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی و جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کاوشوں نے نہ صرف کمیونٹی کو متحد کرنے میں مدد دی بلکہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔  

تقریب کے دوران مقررین نے احسن خان کی مسلسل محنت، ان کی سماجی خدمات اور کمیونٹی کے لیے ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کی طویل جدوجہد اور عزم کا اعتراف ہے۔  

شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اعزازات نہ صرف افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مثال بنتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:09 GMT+5 , Processed in 0.056051 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list