Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 167|Reply: 0

طلاق کے بعد مرد کو آدھی عمر والی سے شادی کر کے تعریف، عورت کو تنقید ملتی ہے: ملائکہ اروڑا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194113
Post time 2025-12-5 03:21:10 | Show all posts |Read mode
  ملائکہ اروڑا—فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے طلاق اور دوبارہ شادی کے موضوع پر مردوں اور عورتوں کے درمیان اختیار کیے جانے والے دہرے معیار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار و پروڈیوسر ارباز خان سے شادی اور طلاق کا تجربہ رکھنے والی ملائکہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ طلاق کا فیصلہ کرنے والی خواتین کو مسلسل جانچ پڑتال اور تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑتا ہے؟ جبکہ مرد جب یہ فیصلہ کرتے ہیں تو ان کی ستائش کی جاتی ہے۔

ممبئی میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ملائکہ نے کہا کہ ان دہرے معیارات کو اب ختم ہو جانا چاہیے، اگر آپ عورت ہیں تو مضبوط ہونے پر آپ پر مسلسل تنقید کی جاتی ہے، جبکہ آج کے دور میں اگر کوئی مرد آگے بڑھنے کا فیصلہ کرتا ہے، طلاق لیتا ہے اور اپنی آدھی عمر کی عورت سے شادی کر لیتا ہے تو یہ کہا جاتا ہے کہ واہ! کیا آدمی ہے۔   
ملائکہ اروڑا کے ’مسٹری مین‘ کون ہیں؟

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا ایک بار پھر افواہوں اور خبروں کی زینت بن گئی ہیں اور اس کی وجہ وہ پراسرار شخص ہے جو بار بار ان کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔   

انہوں نے کہا کہ لیکن جب ایک عورت یہ کرتی ہے تو اس پر سوال اٹھائے جاتے ہیں، یہ کہا جاتا ہے کہ وہ ایسا کیوں کرے گی؟ کیا اسے عقل نہیں؟ ایسے فرسودہ خیالات کو واقعی ترک کر دینا چاہیے، جن کا خواتین کو مسلسل سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا کی ذاتی زندگی ہمیشہ زیرِ بحث رہی ہے، وہ اور ارباز خان تقریباً 2 دہائیوں کی شادی کے بعد 2017ء میں باضابطہ طور پر الگ ہو گئے تھے، ان دونوں کا ایک بیٹا ارحان ہے۔

طلاق کے بعد ملائکہ اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلق میں تھیں، جبکہ ارباز خان نے دسمبر 2023ء میں میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے شادی کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:01 GMT+5 , Processed in 0.045761 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list