Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 77|Reply: 0

فضا علی کا ندا یاسر کے ڈلیوری رائیڈرز سے متعلق بیان پر ردِعمل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-5 16:21:58 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹوز

پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ندا یاسر کے ڈلیوری رائیڈرز سے متعلق بیان پر شدید ردِعمل دیا ہے۔

پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر ایک بار پھر متنازع بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئیں، انہوں نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز سے متعلق سخت الفاظ استعمال کیے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ ڈلیوری رائیڈرز اکثر کھلے پیسے نہیں رکھتے اور یوں لوگوں کو زیادہ پیسے دینے پر مجبور کر دیتے ہیں، لوگوں کو ہمیشہ بالکل درست رقم تیار رکھنی چاہیے اور یہ رائیڈرز کی ذمہ داری ہے کہ باقی پیسے بھی واپس کریں۔

ان کے اس بیان پر اداکارہ فِضا علی نے کھل کر ان کی مخالفت کی اور ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فضا علی نے کہا کہ یہ رائیڈرز اندھیری راتوں میں، خطرناک موسم میں ہماری سہولت کے لیے باہر نکلتے ہیں، ہم مہنگا کھانا تو خرید لیتے ہیں مگر انہیں عزت دینا بھول جاتے ہیں، یہ بھی انسان ہیں، کسی کے بیٹے، کسی کے باپ، کسی گھر کے واحد کفیل ہیں، ان کا احترام کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کبھی یہ سوچتے بھی ہیں کہ ان رائیڈرز کے گھروں میں بھی کوئی اُن کا انتظار کر رہا ہوتا ہے؟ کوئی ماں اپنے بیٹے کا انتظار کرتی ہوگی، کوئی بچہ اپنے باپ کے جلد گھر آنے کی امید لیے بیٹھا ہوگا، کئی رائیڈرز کے پاس صرف ایک موٹر سائیکل ہوتی ہے اور وہ ہی ان کے کمانے کا ذریعہ ہوتی ہے۔   
نِدا یاسر فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق بیان پر تنقید کی زد میں

نِدا کے بیان پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل دیا   

انہوں نے اس تلخ حقیقت کی طرف بھی نشاندہی کی کہ رائیڈرز کو جس بے ادبی اور بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ انتہائی افسوسناک ہے، ہمیں اگر بقایا نہ ملے تو غصہ آ جاتا ہے، آرڈر لیٹ ہو جائے تو بدسلوکی کر دیتے ہیں، ٹپ پر جھگڑ لیتے ہیں۔

فضا نے واضح کیا کہ ٹِپ دینا لازمی نہیں، لیکن کسی کو ذلیل کرنا بالکل غلط ہے، رائیڈرز مشینیں نہیں ہیں، وہ بھی انسان ہیں، اُن کے احساسات اور ذمہ داریاں ہیں، آج آپ کسی کے ساتھ نرمی کریں گے تو اللّٰہ آپ کے مشکل وقت میں آسانی کرے گا۔

فضا نے اس ذہنیت پر بھی تنقید کی کہ 500 روپے کا کھانا کھا لیتے ہیں مگر 20 روپے بھی عزت کے طور پر نہیں دیتے، ڈلیوری لیٹ ہو سکتی ہے، مگر انسانیت لیٹ نہیں ہونی چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:12 GMT+5 , Processed in 0.047304 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list